• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان اور آرین خان کی فلم ’’مفاسا: دی لائن کنگ ‘‘ کا فائنل ٹریلر ریلیز

Updated: November 20, 2024, 6:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۲۰۱۹ء میں، شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آرین خان اور دوسرے اداکار اسرانی ، آشیش ودیارتھی ،سنجے مشرا اور شریاس تلپڑے جیسے اداکاروں کے ساتھ روایتی طور پر اینیمیٹڈ ۱۹۹۴ء کی کلاسک فلم ’’دی لائن کنگ ‘‘ کا فوٹو ریالسٹک اینیمیٹڈ ہالی ووڈ ریمیک کے ہندی ورژن میں وائس اوور  کیا تھا۔

Mufasa: The Lion King. Photo: INN
مفاسا: دی لائن کنگ۔ تصویر : آئی این این

۲۰۱۹ء میں، شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آرین خان اور دوسرے اداکار اسرانی ، آشیش ودیارتھی ،سنجے مشرا اور شریاس تلپڑے جیسے اداکاروں کے ساتھ روایتی طور پر اینیمیٹڈ ۱۹۹۴ء کی کلاسک فلم ’’دی لائن کنگ ‘‘ کا فوٹو ریالسٹک اینیمیٹڈ ہالی ووڈ ریمیک کے ہندی ورژن میں وائس اوور کیا تھا۔ اب ۲۰۲۴ء میں اس فلم کا سیکوئل جس کا ٹائٹل ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ ہے ، ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک بار پھر شاہ رخ خان، آرین خان، شریاس تلپڑے اور سنجے مشرا مفاسا، سمبا، ٹیمون ، پمباکو ہندی ورژن میں پیش کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندی ورژن کے (وائس ) میں چھوٹے بیٹے ابراہم خان بھی ڈیبیو کریں گے، اور مفاسا(بچہ )کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔ 


اس کے علاوہ فلم میں مکراندا دیشپانڈے’’رفکی‘‘ اور مینگ چانگ ’’ ٹکا‘‘ کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔

اس فلم کے تیلگو ورژن میں ’’مفاسا‘‘ کو مہیش بابو نے اپنی آواز دی ہے۔ اس کے علاوہ فلم کے دوسرے کرداروں میں برہمانندم ’’پمبا‘‘ کے طور پر، علی ’’ٹیمون‘‘ کے طور پر ، ستیہ دیو بطور ’’ٹکا ‘‘ اور آیا پا پی شرما بطور ’’کیروس‘‘ شامل ہیں۔


اس فلم کے تمل ورژن میں مفاسا کو ارجن داس نے آواز دی ہے جبکہ دوسرےتمل اداکار اشوک سیلون بطور ’’ٹکا‘‘، روبو شنکر بطور’’پمبا‘‘ ، سنگما پولی بطور ’’ٹیمون ‘‘، وی ٹی وی گنیش (بچہ) ’’ریفکی‘‘ اور ایم ناصر نے ’’کیروس‘‘کے کردار کو آواز دی ہے۔

اس کا ایک انگریزی ورژن بھی ہے جس میں آرون پیئر کی آواز کو ’’مفاسا‘‘ کے طور پر، کیلون ہیریسن جونیئر کو ’’ٹکا‘‘ کے طور پر، جان کنی کو ’’رفیکی‘‘ کے طور پر، سیٹھ روزن کو’’ پمبا ‘‘کے طور پر اور بلی ایچنر کو ’’ٹیمون ‘‘کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK