• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے سوجوئے گھوش اور سہانا کے ساتھ ’’کنگ‘‘ کی تصدیق کی

Updated: August 12, 2024, 8:40 PM IST | Mumbai

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے تصدیق کی کہ وہ سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں اپنی سہانا خان کے ساتھ ’’کنگ‘‘ کررہے ہیں۔ اس فلم کے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہی متوقع ہے۔

Shah Rukh Khan at Locarno Film Festival. Image: X
شاہ رخ خان، لاکانو فلم فیسٹیول کے موقع پر۔ تصویر: ایکس

حال ہی میں ۷۷؍ ویں لاکانو فلم فیسٹیول میں ’’پاردو الا کیریرا‘‘ سے سرفراز ہونے کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے ہدایتکار سوجوئے گھوش کے ساتھ ’’کنگ‘‘ کی تصدیق کی۔ میڈیا سے بات چیت میں شاہ رخ نے کہا کہ اگلی فلم جو میں کر رہا ہوں وہ ’’کنگ‘‘ ہے۔ مجھے اس پر کام شروع کرنا ہے۔ اس کیلئے تھوڑا وزن کم کرنا ہے، تھوڑی سے کسرت کرنی ہے تاکہ ایکشن سین کرنے میں آسانی ہو۔‘‘

فلم میں اپنے کردار کے بارے میں ایس آر کے نے مزید کہا کہ ’’مَیں عمر کے اس حصے میں کچھ خاص فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ فلم غالباً میری عمر کی مناسبت سے ہے۔ میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ میں چند برسوں سے اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ ایک مرتبہ جب میں نے سوجوئے سے اس کے بارے میں ذکر کیا تو انہوں نے کہا میرے پاس موضوع ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: میں یش چوپڑا کی وجہ سے لاکانو میں بیٹھا ہوں : شاہ رخ خان

ایس آر کے نے یہ بھی بتایا کہ وہ فلموں کا انتخاب کیسے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ کسی خاص اسٹائل میں فلم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو وہ ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جن کے ارد گرد دلچسپ موضوعات ہوتے ہیں اور اگر تمام باتیں ٹھیک سے ہوجائیں تو وہ فلم کیلئے آگے بڑھتے ہیں۔واضح رہے کہ ’’کنگ‘‘ ایک آنے والی ایکشن تھریلر فلم ہے جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہے جبکہ ہدایت کاری سوجوئے گھوش نے کی ہے۔ متعدد ویب سائٹس کے مطابق، کنگ، گینگسٹر کی دنیا میں قائم ایک سرپرست اور شاگرد کی کہانی پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK