Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’چلتے چلتے‘ کیلئے شاہ رخ خان کی پہلی پسند رانی مکھرجی نہیں ایشوریہ تھیں

Updated: April 04, 2025, 9:26 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم ’چلتے چلتے‘کافی پسند کی گئی تھی اور اس کے گیت بھی سراہے گئے تھے۔اس فلم میں رانی مکھرجی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیکن اس فلم کے تعلق سےشاہ رخ کی پہلی پسند رانی نہیں ایشوریہ رائے تھیں۔

Aishwarya Rai and Shah Rukh Khan. Photo: INN
ایشوریہ رائے اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کی فلم ’چلتے چلتے‘کافی پسند کی گئی تھی اور اس کے گیت بھی سراہے گئے تھے۔اس فلم میں رانی مکھرجی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیکن اس فلم کے تعلق سےشاہ رخ کی پہلی پسند رانی نہیں ایشوریہ رائے تھیں۔ ڈائریکٹر وویک شرما نے رانی مکھرجی کی فلم’چلتے چلتے‘ سے متعلق ایک قصہ شیئرکیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلم چلتے چلتے کیلئے سب سے پہلے رانی مکھرجی سے رابطہ کیا گیا تھا۔اس فلم کے لیےانھیں منتخب بھی کرلیاگیا تھا لیکن شاہ رخ چاہتے تھے کہ اس فلم میں ایشوریہ رائےکام کریں۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ایشوریہ فیشن ڈیزائنر اور بوتیک چلانے والی لڑکی کے کردار کیلئے مناسب رہیں گی۔رانی کو بتائے بغیر ایشوریہ کےساتھ فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی تھی۔ ایک گانا اور ایک دو سین بھی شوٹ کرلئےگئے تھے۔ لیکن شوٹنگ کے دوران سلمان کا شاہ رخ سے جھگڑا ہوا اورسلمان نےایشوریہ کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔ اس کے بعد ایشوریہ رائے کو فلم سے نکال کردوبارہ رانی مکھرجی کولے فلم میں شامل کر لیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK