شاہ رخ خان اس سال اسکرین پرتونظرنہیں آئیں گے لیکن وہ مسلسل خبروں میں رہتے ہیں۔ اداکار پہلی بار ہورون انڈیا کی امیروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے امیتابھ بچن کو کرن جوہر اور ریتک روشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2024, 10:46 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
شاہ رخ خان اس سال اسکرین پرتونظرنہیں آئیں گے لیکن وہ مسلسل خبروں میں رہتے ہیں۔ اداکار پہلی بار ہورون انڈیا کی امیروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے امیتابھ بچن کو کرن جوہر اور ریتک روشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شاہ رخ خان اس سال اسکرین پرتونظرنہیں آئیں گے لیکن وہ مسلسل خبروں میں رہتے ہیں۔ اداکار پہلی بار ہورون انڈیا کی امیروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے امیتابھ بچن کو کرن جوہر اور ریتک روشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی نہیں، وہ ملک کے ارب پتی گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے ساتھ ان۳۳۴؍لوگوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت ۱۵۹؍لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان کی کل دولت تقریباً۷؍ہزار ۳۰۰؍کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اور اس میں سب سے بڑا تعاون ان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کا ہے۔ جس کی وجہ سے املاک میں اتنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فلموں اور برانڈ کی تشہیرسے بھی کمائی آتی ہے۔ تاہم اس فہرست میں صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ جوہی چاولہ، امیتابھ بچن اورریتک روشن بھی شامل ہیں۔