• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے ۹۲؍کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا

Updated: September 06, 2024, 11:39 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 شاہ رخ، جنہوں نے۲۰۲۳ءمیں ایک کےبعد ایک ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور’ڈنکی‘ جیسی فلمیں دی ہیں، ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنےوالی مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

 شاہ رخ، جنہوں نے۲۰۲۳ءمیں ایک کےبعد ایک ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور’ڈنکی‘ جیسی فلمیں دی ہیں، ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنےوالی مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔ تاہم، یہ صرف فلموں سے ہونے والی کمائی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس میں بہت سے اشتہارات اوردیگرکاروبارسے ہونے والی ان کی آمدنی بھی شامل ہے۔ سلمان خان سےلےکرامیتابھ تک ٹاپ۵؍میں شامل ہیں۔ ملک کی ٹاپ۵؍مشہور شخصیات کی بات کریں تو ساؤتھ کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے دوسرے نمبرپرہیں جنہوں نے۸۰؍کروڑ روپے کاٹیکس ادا کیا ہے۔ بالی ووڈ کے پسندیدہ سپر اسٹار سلمان خان نے۷۵؍کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ اس کے بعد امیتابھ بچن نے۷۱؍کروڑروپے جبکہ پانچویں نمبر پر کرکٹر ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے۶۶؍کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK