Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’ونتارا‘‘ کیلئے شاہ رخ خان نے اننت امبانی کی تعریف کی

Updated: March 05, 2025, 6:32 PM IST | Mumbai

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی جام نگر میں واقع اننت امبانی کے ’’ونتارا‘‘ کے دورے پر ہیں، اور وہاں سے مختلف جانوروں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ اس ضمن میں شاہ رخ خان نے ایکس پر ’’ونتارا‘‘ اور اننت امبانی کی کوششوں کو سراہا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اننت امبانی کے ’’ونتارا‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں کے دورے کی بھی پزیرائی کی۔ ’’ونتارا‘‘ جام نگر میں واقع وائلڈ لائف سینٹر ہے۔ مودی اس سینٹر کے دورے پر ہیں جہاں سے متعدد تصاویر شیئر کررہے ہیں جنہیں معروف شخصیات ری پوسٹ کررہی ہیں جن میں اننیا پانڈے، جھانوی کپور، شیکھر اور ویر پہاڑیا بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان نے ایکس پر لکھا کہ ’’جانور پیار کے مستحق ہیں، اور انہیں اپنی صحت اور ہمارے سیارے کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ونتارا میں وزیر اعظم کی موجودگی اس کی اہمیت کو مزید تقویت دیتی ہے۔ کسی شخص کے دل کی پاکیزگی ان کی جانوروں سے محبت کے براہ راست متناسب ہے۔ بدقسمت جانوروں کو پناہ گاہ فراہم کرنے کا ونتارا اور اننت کا عہد اس کا ثبوت ہے۔ اپنا کام ہمیشہ جاری رکھو، بیٹا!‘‘


ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’’ونتارا، ایک منفرد جنگلی حیات کے تحفظ، بچاؤ اور بحالی کے اقدام کا افتتاح ہے، جو ماحولی استحکام اور جنگلی حیات کی بہبود کو فروغ دیتے ہوئے جانوروں کیلئے محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔ میں اننت امبانی اور ان کی پوری ٹیم کو اس انتہائی ہمدردانہ کوشش کیلئے سراہتا ہوں۔‘‘


ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور آئی سی یو کی سہولیات سے لیس جدید ترین وائلڈ لائف اسپتال میں، پی ایم مودی نے وائلڈ لائف اینستھیزیا، کارڈیالوجی، نیفرولوجی، اینڈوسکوپی، دندان سازی اور اندرونی ادویات کے خصوصی شعبے سمیت فراہم کردہ جدید ویٹرنری کیئر کا مشاہدہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK