• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے اپنی روٹین بتائی، صرف ۵؍ گھنٹہ سوتے ہیں، صبح ۲؍ بجے ورزش کرتے ہیں

Updated: August 17, 2024, 9:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے ایک انٹرویو میں اپنے روزمرہ کے معمولات کا انکشاف کیا کہ وہ روزانہ صرف ۵؍ گھنٹے سوتے ہیں اور صبح ۲؍ بجے ورزش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈائٹ پلان بھی بتایا۔

Shahrukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

عمر کی ۵۰؍ ویں دہائی میں بھی بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اپنی فٹنیس کا پورا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے مشکل اہداف طے کر رکھے ہیں جنہیں پورا کرنے کیلئے وہ کڑی مشقت کرتے ہیں۔ ان کی روزانہ کی روٹین کافی سخت ہے۔ ’’دی گارڈین‘‘ کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ روزانہ صرف ۵؍ گھنٹے سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مَیں  عموماً صبح پانچ بجے سو جاتا ہوں۔ اگر شوٹنگ ہے تو صبح ۹؍ یا ۱۰؍ بجے بیدار ہوجاتا ہوں۔  شوٹنگ کے دنوں میں مَیں صبح ۲؍ بجے تک گھر آتا ہوں اور فریش ہونے کے بعد اور سونے سے پہلے ورزش کرتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سیف علی خان ہیرو، معاون اداکار اور ویلن، ہر کردار میں پسند کئے گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مَیں نے ’’زیرو‘‘ کے بعد جان بوجھ کر فلموں سے وقفہ لیا، اس کے بعد لاک ڈاؤن لگ گیا۔ اس دوران میں نے اطالوی کھانا پکانا سیکھا اور اپنے آپ کو سڈول رکھنے کیلئے سخت ورزشیں کیں۔ اس دوران مجھے احساس ہوا کہ میرے مداح اور لوگ مجھے اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، اور پھر مَیں نے واپسی کا فیصلہ کیا۔ ۴؍ سال پہلے تک مَیں ہر جگہ تھا، پھر مَیں غائب ہوگیا ، اس کے بعد لوگوں کے درمیان آیا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:عامر خان پروڈکشن کی فلم ’لاہور۱۹۴۷‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

اس سے قبل ’’اونلی مائی ہیلتھ‘‘ کے ساتھ بات چیت میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ دن بھر میں کیا کھاتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ’’مَیں دن میں دو وقت کا کھانا کھاتا ہوں، اس کے درمیان کچھ نہیں کھاتا، حتیٰ کہ ناشتہ بھی نہیں کرتا۔ صرف لنچ اور ڈنر کرتا ہوں۔ مَیں سادہ کھانوں کو ترجیح دیتا ہوں، خاص طور پر جن میں پروٹین اور بھرپور غذائی اجزاء ہوں۔ اس سے توانائی اور توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔‘‘ شاہ رخ نے کہا کہ ’’میری خوراک میں گرلڈ چکن، بروکلی، اسپراؤٹس اور بعض اوقات تھوڑی سی دال شامل ہوتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK