• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان، ۲۰۲۳ء کے سب سے مشہور ہندوستانی اداکار

Updated: November 22, 2023, 5:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آئی ایم ڈی بی لسٹ ۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان کے علاوہ عالیہ بھٹ ، دپیکا پڈکون ۔ وامقا گبی ،نین تارا ، تمنا بھاٹیہ اور کرینہ کپور بھی شامل۔

Shahrukh Khan and Alia Bhatt. Photo: INN
شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ۔۔ تصویر : آئی این این

شاہ رخ خان اور عا لیہ بھٹ،۲۰۲۳ء کی آئی ایم ڈی بی لسٹ کے سب سےمشہور انڈین اسٹارزہیں۔ یہ فہرست دنیا بھر میں دیکھے گئے بالی ووڈ پیجز، کلاسک مکس اور فلموں کی کہانی کو الگ انداز میں پیش کرنے والے صحافت کی بنیا دپر تیار کی گئی ہے۔
شا ہ رخ کی حیر ت انگیزاداکاری اور عالیہ کی مستقل مزاجی 
شاہ رخ خان نے ۲۰۲۳ء میں بہترین فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ سے باکس آفس کےکئی ریکار ڈ توڑ ے ہیں۔ شاہ رخ خان آئی ایم ڈی بی لسٹ میں ٹاپ پر ہیں۔ سال کے سب سے مقبول اسٹار کے طور پر پہچانے جانے والے شاہ رخ سے توقع ہے کہ وہ’’ ڈنکی‘‘ کے ساتھ سال کا اختتام بہترین انداز میں کریں گے ۔فلم ساز راجکمار ہیرانی کے ساتھ بالی ووڈ کنگ کی یہ پہلی فلم ہے۔


عالیہ جو لگاتاردوسرے سال اس فہرست میں دوسرے نمبر پرقائم ہیں، سال’’راکی اور رانی کی پریم کہا نی‘‘ اور’’ہارٹ آف اسٹون‘‘ سے ہالی ووڈ میں کرئیر کا آغاز کیاہے۔ اپنی بہترین اداکا ری سےانہوں نےمداحوں کا دل جیتاہے۔
دپیکا پڈوکون تیسرے نمبر پر 
دپیکا نے اس سال کی شروعات شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ پٹھان‘ میں آئی ایس آئی ایجنٹ روبینہ محسن کے کردار سے کی۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کافی پسند کی جاتی ہے۔ فلم ’جوان‘ میں دپیکا نے ایک بہترین کردار ادا کیا جو فلم کے بڑے اسٹار نین تارا اور وجے سیتھو پتی کے ناموں میں بھی نمایاں رہا۔
وامقا گبی کا آئی ایم ڈی بی فہرست میں آغاز
وامقا گبی مشہور اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس سال تین ویب سیریز’’ جبلی‘‘ ،’’ـماڈرن لوچنئی ‘‘اور ’’چارلی چوپڑہ اینڈ دی مسٹری آف سولانگ ویلی‘‘ اور وشال بھردواج کی ہدایت کردہ فلم’’خوفیہ‘‘ میں کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پنجابی فلم ’’کلی جوٹا’’ میں بھی دکھائی دیں گی۔
نین تارا
نین تارا جنہوں نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کےساتھ ’’جوان‘‘ سےاپنے کرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے فلم میں رومانی نغموں اور ایکشن دونوں سے مداحوں کو متاثر کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی نے بھی انہیں خبروں میں رکھا۔ ایک دن میں انسٹاگرام پر انہیں ۱ء۴؍ملین فالوورز نے فالو کیا جس سے انہوں نے خاتون اداکاروں میں ایک ملین فالوورز تک پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
فہرست کے دوسرے اداکار
تمنا بھاٹیہ جو فہرست میں چھٹے مقام پر ہیں۔ اس سال وہ ویب سیریز ’’لسٹ اسٹوری۲‘‘، ’’جی کردا‘‘ اور ’’آخری سچ‘‘ میں نظر آئیں اس کے ساتھ ہی سنیما میں ان کی ’’بندرا اور بھولا شنکر‘‘ریلیز ہوئی جبکہ فلم ’’جیلر‘‘ کا ان کا گانا ’’کاوالا‘‘ بھی سوشل میڈیا پر کافی ہٹ ہوا۔ جبکہ ذاتی زندگی میں اداکارہ وجے ورما کے ساتھ کافی خبروں میں ہیں۔
کرینہ کپور خان جنہوں نے اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ’’جانِ جاں‘‘ سے بہترین شروعات کی ۷؍ویں مقام پر ہیں۔ وہیں سُوبھیتا دھولیپالا اس فہرست میں ۸؍ویں مقام پر برجمان ہیں جنہوں نے پرائم وڈیو شو’’میڈ ان ہیون سیزن ۲‘‘ اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ’’دی نائٹ منیجر‘‘میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔
اکشے کمار جن کی فلم ’’او مائی گاڈ۲‘‘ نے باکس آفس پر اوسط کمائی کی ۹؍ویں مقام پر ہیں جبکہ وجے سیتھو پتی جنہوں نے پرائم ویڈیو ویب سیریز’’فرضی‘‘ میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کر کے اور’’ جوان‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا، ۱۰؍ ویں نمبر پرہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK