Inquilab Logo

شاہ رخ خان کو سوئزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول میں ’’پرڈو الاکارئیر‘‘ سے نوازا جائے گا

Updated: July 03, 2024, 4:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سوئزرلینڈ میں ۷؍ اگست تا ۱۷؍ اگست ہونے والے لوکارنو میں کنگ خان کو یہ اعزاز تفویض کیا جائے گا۔ لوکارنو فلم فیسٹیو ل نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’’لوکارنو میں لیجنڈ شاہ رخ خان کو مدعو کرنا ہمارے لئے خواب کی تعبیر کی مانند ہے۔‘‘

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کو لوکارنو فلم فیسٹیول میں کرئیر اچیومنٹ ایوارڈ ’دی پرڈولاکارئیر‘ سے نوازا جائے گا۔ منگل کو سوئزرلینڈ کی ۷۷؍ ویں تقریب کے منتظمین نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر کیا۔  
لوکارنو فلم فیسٹیول نے ایکس پر لکھا کہ ’’لوکارنو میں لیجنڈ شاہ رخ خان کو مدعو کرنا خواب کی تعبیر کی مانند ہے۔ اداکاراور پروڈیوسر اور ہندوستانی سنیما کی طاقت کی علامت شاہ رخ خان کو ہمارے کریئر اچیومینٹ ایوارڈ ’دی پرڈولاکاریئر‘ سے نوازا جائے گا۔ ‘‘


یہ فلم فیسٹیول سوئزرلینڈ کے لوکارنو میں ۷؍ اگست تا ۱۷؍ اگست منعقد کیا جائےگا۔ گزشتہ برسوں میں اس ایوارڈ سے ملائیشیا فلم میکر تسائی منگ لینگ (۲۰۲۳ء)، گریک فرینچ فلم ہدایتکار اور اسکرین رائٹر کوسٹا گاوراس (۲۰۲۲ء)، اطالوی سنیماٹوگرافر ڈانٹے اسپنوٹی (۲۰۲۱ء) اور سوئس فلم میکر فریڈی ایم مُورر (۲۰۲۰ء) کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ سوئزرلینڈ میں اس فلم فیسٹیول کی شروعات ۱۹۴۶ء میں ہوئی تھی۔  
یاد رہے کہ سال۲۰۲۳ء شاہ رخ خان کی تین فلموں ’’جوان‘‘، ’’پٹھان‘‘، اور ’’ڈنکی‘‘ نے ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔ ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی نظر آئیں تھے۔ یہ فلم ۲۱؍ دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ دونوں ہی فلمیں شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹر ٹینمینٹ کے بینر تلے پروڈیوس ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ ہے جس میں وہ اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اب تک’کنگ‘ کے بارے میں باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK