• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’فلم بھی بنا میرے بھائی‘‘، شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو ٹرول کیا

Updated: September 11, 2024, 10:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اگرچہ مداح شاہ رخ خان کو ۲۰۲۶ء سے پہلے بڑی اسکرین پر نہیں دیکھ پائیں گے، لیکن وہ آنے والے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز(آئیفا) ۲۰۲۴ء میں اپنی ذہانت، مزاح اور دلکشی سے مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Karan Johar and Shah Rukh Khan. Photo: Instagram
کرن جوہراور شاہ رخ خان۔ تصویر: انسٹاگرام

 اگرچہ مداح شاہ رخ خان کو ۲۰۲۶ء سے پہلے بڑی اسکرین پر نہیں دیکھ پائیں گے، لیکن وہ آنے والے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز(آئیفا) ۲۰۲۴ء میں اپنی ذہانت ، مزاح اور دلکشی سے مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ اس سال ایوارڈ فنکشن میں ہوسٹ بنے ہیں۔
شاہ رخ خان کے ساتھ ایوارڈ کی اس تقریب میں کرن جوہر بھی میزبانی کریں گے اور حا ل ہی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں ’ڈنکی ‘ اسٹار شاہ رخ خان نے کر ن جوہر کو فلم سازی کےاپنےبنیادی کام کرنے کے بجائے بہت سارے شوز کی میزبانی کرنے پر انہیں ٹرول کیا۔
 شاہ رخ  کے مطابق کرن نے کہا کہ وہ میزبانی کی ریہرسل نہیں کریں گے وہ زوم کال پر کرلیں گے۔ 
’’بھائی میں زوم پر کرلونگا۔ میں تو اتنا ہوسٹنگ کرتا ہوںنا۔ چیٹ شو بھی ہوسٹ کرتا ہوں۔ فلم شو بھی ہوسٹ کرتا ہوں۔ فلمز بھی تو بنا میرے بھائی۔‘‘شاہ رخ خان نے کرن کو مزید چھیڑتے ہوئے کہا’’ کتنا ہوسٹ کریگا توُ۔‘‘


باہوبلی ۲ : دی کنکلیوزن کے اداکار رانا دگگابتی جو۲۰۲۴ء کے تیلگو ’’آئی آئی ایف اے‘‘ کی میزبانی کریں گے، نے اسٹیج پرآکر سبھی کا دل جیت لیا ۔انہوں نے شاہ رخ خان کا احترام کرتے  ہوئے ان کے پیر چھوئے۔ انہوںنے یہ کرتے ہوئے کہا  ’’ہم پوری طرح سے ساؤتھ انڈین ہے، لہٰذا ہم اس طر ح کرتے ہیں۔‘‘


دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان نے کچھ منٹ پہلے مزاحیہ انداز میں نئی ​​نسل کو اپنے سینئرز کے پاؤں چھونے کی تاکید کی تھی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہے کہ اس سال آئیفا ایوارڈز ۲۷؍ سے ۲۹؍ ستمبرتک ابوظہبی کے اتحاد ایرینا کے ایس آئی لینڈ میں ہوگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK