• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان ۹؍سال بعد زی سنے ایوارڈز میں پرفارم کریں گے

Updated: February 27, 2024, 10:45 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ۲۲؍ ویں زی سنے ایوارڈز کی تقریب ۱۰؍ مارچ۲۰۲۴ءکو منعقدہونے والی ہے۔ شاہ رخ خان۹؍سال بعد زی سنے ایوارڈز میں پرفارم کرنےجارہے ہیں۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

 ۲۲؍ ویں زی سنے ایوارڈز کی تقریب ۱۰؍ مارچ۲۰۲۴ءکو منعقدہونے والی ہے۔ شاہ رخ خان۹؍سال بعد زی سنے ایوارڈز میں پرفارم کرنےجا رہے ہیں۔ شاہ رخ کے علاوہ عالیہ بھٹ، بابی دیول، آیوشمان کھرانہ، مونی رائے بھی پرفارم کریں گے۔ اس بار زی سنے ایوارڈزکی میزبانی اپارشکتی کھرانہ کریں گے۔ ایوارڈ تقریب ممبئی کے ورلی میں واقع این ایس سی آئی ڈوم میں منعقد ہوگی۔ پیر کو منعقد کی گئی پریس کانفرنس عالیہ بھٹ بھی نظر آئیں۔ کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابی دیول نے کہا کہ تینوں دیول ایک ساتھ زی ایوارڈزمیں آنے کی کوشش کریں گے۔ کیونکہ گزشتہ سال ان تینوں کے لیے حیرت انگیز رہا۔ بابی دیول نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ یہ بہت خاص ہے، چاہے وہ جیتیں یا ہاریں، زی اس لیے خاص ہے کیونکہ’ غدر۲‘ وہیں سے آیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK