• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوان کےعلاوہ شاہ رخ خان کی اب تک کی بہترین فلمیں

Updated: September 10, 2023, 11:04 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کنگ خان کی فلم جوان صرف ۲؍دنوں میں دنیا بھر میں ۲۰۰؍کروڑ کےکلب میں داخل ہو گئی ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی ان کی کئی فلمیں ہیں جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔

Shah Rukh Khan.Photo. INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

فلم: پٹھان
کلیکشن: ۱۰۵۰؍کروڑ
یش راج کی فلم زیرو کے ۵؍سال کے بعد یہ ایکشن تھریلر فلم باکس آفس کو لے اڑی تھی۔ اس فلم نے ہندوستان میں ۵۴۳؍کروڑ کمائے تھے۔


فلم: مائی نیم از خان
کلیکشن: ۲۸۵؍کروڑ
شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان۲۰۱۰ء میں ریلیز ہوئی تھی اور۲۰۰؍کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم تھی۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق اس فلم نے عالمی سطح پر ۲۸۵؍کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔


فلم: ڈان ۲؍
کلیکشن: ۲۸۰؍کروڑ
شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ کی اداکاری سے سجی فلم ڈان ۲؍۲۰۱۱ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر تھے۔


فلم: جب تک ہے جاں 
کلیکشن: ۲۱۱؍کروڑ
فلم ’جب تک ہے جاں ‘ یش چوپڑہ کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم تھی جو ۲۰۱۲ء میں ریلیز ہوئی۔ اس میں پرینکا چوپڑہ،کترینہ اور انوشکا نے بھی کام کیا تھا۔


فلم: چنئی ایکسپریس
کلیکشن: ۴۲۳؍کروڑ
شاہ رخ اور دیپکا پڈوکون نے کئی بلاک بسٹرفلمیں دی ہیں ۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ۴۲۳؍ کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


فلم: ہیپی نیو ایئر
کلیکشن: ۴۰۸؍کروڑ
فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ناقدین نے بھی پسند کیا تھا۔ اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپکا،ابھیشیک بچن، بومن ایرانی اور ویوان شاہ نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔


فلم: دل والے
کلیکشن: ۴۰۰؍کروڑ
طویل عرصے بعدشاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ آنے کے سبب اس فلم کو کافی اہمیت دی گئی ہے۔


فلم: رئیس
کلیکشن: ۳۰۸؍کروڑ

۲۰۱۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم رئیس کا بھی عوام بے صبری سے انتظار کررہے تھے جس کا نتیجہ باکس آفس پر بھی دیکھنے کو ملا۔ یہ ۳۰۰؍کروڑ کلب میں شامل ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK