• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کے’ مداح‘ جان سینا نے’’ دل تو پاگل ہے‘‘ گانا گایا

Updated: February 18, 2024, 5:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جان سینا نے ’بھولی سی صورت‘ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کا گانا گایا۔ ۱۹۹۷ءکی فلم میں شاہ رخ خان، مادھوری دکشت، اکشے کماراور کرشمہ کپور نے اداکاری کی تھی۔

Shah Rukh Khan and John Cena. Photo: INN
شاہ رخ خان اور جان سینا۔ تصویر : آئی این این

امریکی پہلوان اور اداکار جان سینا نےشاہ رخ خان کی فلم’ دل تو پاگل ہے‘ کا گانا ’بھولی سی صورت‘ گایا اور مداحوں نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو انسٹاگرام پر، پہلوان گورو سیہرا نے اپنے جم سیشن کے دوران جان سینا کے ساتھ انہیں ہندی میں گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔
ویڈیو کی شروعات گُرو سہرا نے جان سینا کو شاہ رخ خان کے ایک بہت بڑے مداح کے طور پر کرتے ہوئے کی۔ جان سینا نے کہا کہ ’’آپ کبھی نہیں جانتے کہ جب آپ ترقی کی راہ کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کیا سیکھ سکتے ہیں۔ یہاں ہم جم میں ہیں، اس لیے ہم ترقی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ترقی کے بہت سارے راستے ہیں اور میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ گانا سیکھوں۔‘‘
گورو نے پھر مزید کہاکہ ’’یہ آپ کے لیے ہے، مسٹر شاہ رخ خان۔ یہ ایک بڑا ہٹ گانا ہے۔ ویڈیو میں وہ گانا گارہے ہیں اور جان انہیں دُہرارہے ہیں۔ گورو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’وزن اٹھانا اور شاہ رخ خان کے گانے گانا۔ جان سینا ، ڈبلیو ڈبلیو انڈیا، ایس آر کے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gurv Sihra (@gurvsihra)

ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، ایک مداح نے لکھا کہ جان سینا اورشاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں تصور کریں۔ ایک اور شخص نے کہا کہ ’’بالی ووڈ کا پابند! کیا حیرت ہے۔ یہ بہت اچھا ہے۔‘‘
جان سینا شاہ رخ کے بہت بڑے مداح ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان کیلئے کئی پوسٹس شیئر کیے ہیں۔ ۲۰۱۷ء میں، جان نے ’ایکس‘ پر شاہ رخ کے بارے میں ایک مضمون شیئر کیا تھا جس پر شاہ رخ نے انہیں جواب دیا تھا کہ ’’اسے دیکھنے کے لئے وقت نکالنے کا شکریہ۔ کاش میں کسی دن آپ کو دیکھ سکوں۔ آپ کے لئے محبت،صحت مند رہو۔‘‘
۲۰۱۸ء میں، جان نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’نہ تو طاقت اور نہ ہی غربت آپ کی زندگی کو زیادہ جادوئی یا کم اذیت ناک بنا سکتی ہے۔‘‘
شاہ رخ خان نے اس پر کمنٹ کیا تھا کہ ’’اچھی بات کو پھیلانے کے لیے میرے دوست کا شکریہ۔ بہت سے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے جو آپ کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK