• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ۲۹؍نومبر کو جاپان میں ریلیز ہوگی

Updated: July 05, 2024, 9:27 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکےکنگ خان شاہ رخ خان کی بلاک بسٹرفلم ’جوان‘۲۹؍ نومبر کو جاپان میں ریلیز ہوگی۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’جوان‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔

Shahrukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈکےکنگ خان شاہ رخ خان کی بلاک بسٹرفلم ’جوان‘۲۹؍ نومبر کو جاپان میں ریلیز ہوگی۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’جوان‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان نے دنیا بھر میں باکس آفس پراچھا بزنس کیا۔ فلم جوان شاہ رخ خان کےفلمی کریئرکی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ دنیا بھر میں اس فلم نے۱۱۴۸؍کروڑ روپے کمائے اور جوان اب جاپان میں بھی اپنا جادو دکھانے کیلئےتیارہے۔ ’جوان‘ ۲۹؍ نومبر کو جاپان میں ریلیز کی جائے گی۔ جاپان میں فلم کی ریلیز نےشائقین کو پرجوش کردیا ہے۔ شاہ رخ خان نےفلم’جوان‘میں ڈبل رول ادا کیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا پڈوکون، سانیا ملہوترا، پریمانی، نین تارا اور ردھی ڈوگرا سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وجے سیتوپتی ولن کے کردار میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK