• Fri, 29 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کےشو’’فوجی‘‘ کا ۳۶؍ سال بعد سیکوئل بنے گا

Updated: October 15, 2024, 4:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان کے ٹی وی سیریل شو ’فوجی‘کا ۳۶؍سال بعد سیکوئل بنے گا۔ اس شو نے شاہ رخ خان کو چھوٹے پردہ پر ایک ہیروکے طور پر لانچ کیا تھا۔

Gauahar Khan and Vicky Jain will be seen in the lead roles in Shahrukh Khan`s show `Fuji`. Photo: INN
شاہ رخ خان کےشو’’فوجی‘‘ میں گوہر خان اور وکی جین مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ تصویر : آئی این این

’’فوجی‘‘ شو سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان کے شو کا ۳۶؍ سال بعد سیکوئل بننے جارہا ہے۔ یہ سیریز ۱۹۸۸ء میں  لیفٹیننٹ کرنل راج کمار کپورکی ہدایتکاری میں بنی اور ریلیز ہوئی تھی۔اس سریز کے ذریعہ شاہ رخ خان ٹی وی پر ایک مرکزی کردار میں نظر آئےتھے۔ تاہم،  اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ’’فوجی‘‘ کا سیکوئل بننے جارہا ہے۔ ۱۵؍ اکتوبر کو اس بات کااعلان کیا گیا کہ اس شو کا نام ’’فوجی ۲‘‘ ہوگا، ساتھ ہی انکتا لوکھنڈے کے شوہر وکی جین اس شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

ٹریڈ ایکسپرٹ ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ شو میں گوہر خان بھی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وکی اس شو کو سندیپ سنگھ کے ساتھ کو پروڈیوس کریں گے۔ یہ شو دوردرشن پر دکھایا جائے گا۔
اس کےعلاوہ اس شو میں ۱۲نئے اداکار وں کو بھی لانچ کیا جائے گا۔ سونونگم نے ’’فوجی ۲‘‘ کے ٹائٹل ورژن کو اپنی آواز دی ہے۔ شو میں ۱۱؍ گانے پیش کئے جائیں گے۔ اس کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر شریاس پرنیک اور شرد کیلکر نے ترتیب دی ہے۔اس شو کی ہدایتکاری ابھینو پاریک کریں گے۔

بتادیں کہ ’’فوجی‘‘ ۱۹۸۰ء میں دوردرشن پر ریلیز ہوا تھا۔ یہ شو انڈین آرمی میں بھرتی ہونے والوں نوجوانوں  کے گردگھومتا ہے۔ اس شو میں ان کی کامیابی ، ناکامی اور جدوجہد کو بتایا گیا تھا۔ اس شو میں شاہ رخ نے ابھیمنیو رائے کا کردار اداکیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ کرداربمبئی سیپرز، انڈین آرمی کے کے لیفٹیننٹ کرنل سنجوئے بنرجی سے متاثر تھا۔ اس شو کو زبردست مقبولیت ملی اور آج بھی مداح اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK