• Tue, 04 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم جوان دیکھ کر کیلاش کھیر آبدیدہ، شاہ رخ کا ردعمل

Updated: September 25, 2023, 9:50 AM IST | Agency | Mumbai

گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، جس پر کنگ خان نے ردعمل کا اظہار کیا۔

Singer Kailash Kher. Photo. INN
گلوکار کیلاش کھیر۔ تصویر:آئی این این

گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، جس پر کنگ خان نے ردعمل کا اظہار کیا۔ریلیز کے بعد سے اب تک ملک سمیت دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے چرچے ہیں ، ایسے میں کیلاش کھیر نے اپنے صاحبزادے کبیر کے ساتھ فلم دیکھی اور وہ جذباتی ہوگئے۔
گلوکار نے سوشل میڈیا پر فلم جوان دیکھنے سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کیا، کیلاش کھیر کی آبدیدہ تصویر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے بھی اس پرردعمل دیا۔کیلاش کھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بالآخر میں نے کبیر کے ساتھ فلم جوان دیکھ لی، بھائی شاہ رخ نے میرا گانا اس میں ڈالا بالکل ایسے موقع پر کہ میں جذباتی ہوگیا اور آنکھیں بھیگ گئیں ۔شاہ رخ خان نے گلوکار کے بیان پر کہا کہ ’’کیلاش جی آپ کا شکریہ، آپ کی آواز میں جادو ہے، میری طرف سے آپ کیلئے محبت اور جھپی دونوں ہی۔‘‘ ۷؍ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK