• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہد اداکاری کیلئے مشورہ نہیں کرتے: پنکج کپور

Updated: March 25, 2023, 12:17 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار پنکج کپور کا کہنا ہےکہ ان کے بیٹے شاہد کپور اداکاری کے معاملے میں ان کی رائے نہیں لیتے۔

Pankaj Kapur and his son Shahid Kapoor who has become a big actor himself
پنکج کپور اور ان کا بیٹا شاہد کپور جوخود بھی ایک بڑا اداکار بن چکا ہے

بالی ووڈ اداکار پنکج کپور کا کہنا ہےکہ ان کے بیٹے شاہد کپور اداکاری  کے معاملے میں ان کی رائے نہیں لیتے۔پنکج کپور  نےبتایا  ’’ مجھے  اس بات پرفخرہےاور بہت خوشی بھی ہے کہ شاہد ایسے ماحول میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہیں جہاں وہ نہ صرف بطور اسٹاربلکہ  اداکار کے طور پر بھی بہترکر رہےہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کی یادوں میں رہنے والے ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ وہ کردار کی تیاری پر میری رائے نہیں لیتے،وہ اپنے طریقے سے کرداروں میں رنگ بھرتے ہیں۔‘‘ پنکج کپور نےکہا’’مجھے حیدر میں شاہد کا کام بہت پسند آیا تھا۔ فلم موسم میں بھی وہ بہت اچھے لگے ۔  کبیر سنگھ اورفرضی میںمجھے ان کا کام بہت پسند آیا ہے۔شاہد دکھا رہے ہیں کہ  جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہےوہ   بطور اداکار مزیدبہتر ہو رہے ہیں جو   بڑی نعمت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK