• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں ایک اور مہنگا فلیٹ خریدا

Updated: May 29, 2024, 9:40 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہد کپور اور میرا راجپوت بی ٹاؤن کے بہترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے خوشگوار تعلقات سے لے ہنسی مذاق تک کر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر یہ جوڑا نیا اپارٹمنٹ خریدنے کی وجہ سےسرخیوں میں ہے۔

Shahid Kapoor and Meera.  Photo: INN
شاہد کپوراور میرا۔ تصویر : آئی این این

شاہد کپور اور میرا راجپوت بی ٹاؤن کے بہترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے خوشگوار تعلقات سے لے ہنسی مذاق تک کر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر یہ جوڑا نیا اپارٹمنٹ خریدنے کی وجہ سےسرخیوں میں ہے۔ خبروں کے مطابق شاہد اور میرا نے ممبئی میں بھاری قیمت پر نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے اور یہ ان کی دوسری پراپرٹی ہے۔ IndexTap.com کے ذریعے حاصل کردہ رجسٹریشن کاغذات کے مطابق، شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی کے ورلی علاقے میں اوبرائے ۳۶۰؍ ویسٹ پروجیکٹ میں تقریباً ۵۹؍کروڑ روپے کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ کی پیمائش ۵؍ہزار ۳۹۵؍مربع فٹ ہے اور اس میں پارکنگ کی۳؍ جگہیں ہیں۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ۵۸ء۶۶؍کروڑ روپے کی جائیداد کا لین دین ۲۴؍مئی۲۰۲۴ءکو کیا گیا تھا۔ 
شاہد کے نئے اپارٹمنٹ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، ’ہندوستان ٹائمز‘نے اطلاع دی کہ یہ اوبرائے ریئلٹی کی اونچی منزل پر واقع ہے اور اسے کپور خاندان نے چاندک ریئلٹرزپرائیویٹ لمیٹڈ سے خریدا تھا۔ بروکرز نے بتایا کہ چاندک ریئلٹرز نے اپارٹمنٹ خریدا تھا اور اب اسے فروری ۲۰۲۳ءمیں کپور خاندان کو فروخت کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK