• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہد کپوراپنی بیوی میرا کے موبائل سے پریشان

Updated: January 15, 2022, 12:07 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اپنی بیوی میرا راجپوت کی پہلی محبت وہ نہیں بلکہ کوئی اور ہی ہے۔

Photo taken from Shahid Kapoor`s Instagram.Picture:INN
شاہد کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اپنی بیوی میرا راجپوت کی پہلی محبت وہ نہیں بلکہ کوئی اور ہی ہے۔شاہد کپور ان دنوں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو مسلسل اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھ رہے ہیں۔حال ہی میں شاہد کپور نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ دونوں کسی پارک کے بینچ پر بیٹھے ہیں۔ میرا راجپوت شاہد سے کچھ فاصلے پر بیٹھی موبائل فون چلانے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ جب کہ شاہد اس دوران ان کے علم میں لائے بغیر ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیوی کی پہلی محبت نہیں بلکہ دوسری محبت ہیں۔ شاہد کپور نے لکھا ’’میں اپنی بیوی کی پہلی محبت نہیں ہوں بلکہ ان کا فون ان کی پہلی محبت ہے لیکن کوئی بات نہیں مجھے اپنی بیوی کا دوسرا پیار بننے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ محبت ایسی ہی ہوتی ہے۔‘‘واضح رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت۲۰۱۵ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کے۲؍ بچے ہیں۔ شادی سے قبل شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں میڈیا پر سرگرم تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK