شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز ’فرضی‘ او ٹی ٹی پر زبردست دھوم مچا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2023, 9:40 AM IST | Mumbai
شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز ’فرضی‘ او ٹی ٹی پر زبردست دھوم مچا رہی ہے۔
شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز ’فرضی‘ او ٹی ٹی پر زبردست دھوم مچا رہی ہے۔ اس کے ساتھ یہ فلم جمعہ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی ہے۔اگرچہ اس سیریز کو ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے لیکن شائقین میں اس سیریز کا جنون اب بھی برقرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فرضی نے ۱۰؍ فروری سے اب تک۳۷؍ ملین سے زیادہ ویورز پورے کر لئے ہیں۔
’فرضی‘ نے ’مرزا پور‘ اور’ پنچایت۲‘ کو پیچھے کردیا
اورمیکس میڈیا کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق شاہد کپور کی فرضی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز میں سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر اجے دیوگن کی ویب سیریز ’رودرا‘ ہے جسے اب تک۳۵ء۲؍ ملین ناظرین دیکھ چکے ہیں۔تیسرے نمبر پر پنکج ترپاٹھی اور علی فضل کی ویب سیریز ’مرزا پور سیزن۲‘ ہے جس کے اب تک۳۲ء۵؍ملین ناظرین ہو چکے ہیں۔ بتا دیں کہ جن ناظرین نے ویب سیریز دوبارہ دیکھی ہے انہیں اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
’ فرضی‘ کی کہانی کیا ہے؟
’فرضی‘ ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کی کہانی ہے جو نظام اور غربت سے تنگ آکر جرائم کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور جعلی کرنسی بنانا شروع کر دیتا ہے۔ وجے سیتھوپتی اس سیریز میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جعل سازوں کے ایک گروہ کا پیچھا کرتا ہے۔ سیریز میں تیس چالیس منٹ کی آٹھ قسطیں ہیں جن کی شوٹنگ میں تقریباً آٹھ ہفتے لگے۔ یہ ویب سیریز امیزون پرائم پر نشر کی جا رہی ہے۔شاہد کے علاوہ، فرضی میں راشی کھنہ، کے کے مینن، ذاکر حسین، بھووَن اروڑہ، امول پالکر اور کبرا سیت بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔