بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2023, 11:15 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔
بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں ریلیز کی تاریخ موجود ہے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔فلمی پوسٹر کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینن کی نئی رومانوی فلم رواں برس۷؍ دسمبر کوسنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فلم کو پہلے اکتوبر میں سنیما گھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہ کی بنا پر تاریخ تبدیل کردی گئی۔شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔