• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہد کپور کی فلم’دیوا‘ اگلے سال۱۴؍فروری کو ریلیز ہوگی

Updated: July 23, 2024, 11:36 AM IST | Agency | Mumbai

 اداکار شاہد کپور جنہوں نےپچھلی بار’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ جیسی ایک مختلف قسم کی فلم کی تھی اب’دیوا‘میں نظر آئیں گے۔

Shahid Kapoor. Photo: INN
شاہد کپور۔ تصویر : آئی این این

 اداکار شاہد کپور جنہوں نےپچھلی بار’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘جیسی ایک مختلف قسم کی فلم کی تھی اب’دیوا‘میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ ایک پولیس افسر کاکردار ادا کریں گے، جس کا رف اینڈ ٹف روپ بھی سامنے آگیا ہے۔ اس فلم میں پوجاہیگڑے بھی ہیں، جو ایک صحافی کے روپ میں تیکھے سوالات کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ زی اسٹوڈیو اور رائے کپور فلمزفلم ’دیوا‘ لے کر آرہےہیں جس میں شاہدکپور مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ویلنٹائن ڈے پر۱۴؍فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کے ہدایت کار معروف ملیالم فلم سازروشن اینڈریوز ہیں اوراس کے پروڈیوسرسدھارتھ رائے کپور ہیں۔ اس میں کافی ایکشن ہے،جو آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK