• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیلیش لودھا نے خود کو جذباتی احمق قرار دیا 

Updated: November 01, 2022, 12:49 PM IST | Agency

ٹی وی اداکارہ اور شاعر شیلیش لودھا نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے اپنے ۱۴؍ سالہ تعلق کے خاتمے پر بات کی اور خود کو جذباتی احمق قرار دے دیا۔

Shailesh Lodha. Picture:INN
شیلیش لودھا ۔ تصویر:آئی این این

ٹی وی اداکارہ اور شاعر شیلیش لودھا نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے اپنے ۱۴؍ سالہ تعلق کے خاتمے پر بات کی اور خود کو جذباتی احمق قرار دے دیا۔  شیلیش لودھا مشہور شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے۱۴؍ سال بطور اداکار اور نریٹر وابستہ رہے ہیں ۔ وہ رواں سال کے آغاز میں مشہور شو سے علیحدہ ہوگئے تھے، انہوں نے۲۰۰۸ء میں شروع ہونے والے سفر کے اختتام پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شو کو غیر رسمی انداز میں چھوڑنے پر بات کی۔ شو سے اپنی وابستگی کو جذباتی احمقانہ پن سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم  ہندوستانی  جذباتی ہوتے ہیں، کئی برس شو سے جڑے رہنے پر اپنائیت کا احساس فطری ہے، اس لئے میں خود کو جذباتی احمق کہتا ہوں۔جب اُن سے شو چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بشیر بدر کے شعر کے ذریعے جواب دیا۔انہوں نے جواب میں مزید کہا کہ ایسا نہیں اس موضوع پر بات نہیں ہوگی کہ میں نے شو کیوں چھوڑا لیکن اس کیلئے مجھے صحیح وقت کا انتظار ہے۔ٹی وی کی تاریخ میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ مشہور اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے، جسے اسیت کمار مودی نے ۲۰۰۸ءمیں شروع کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK