• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شکتی کپور: ایک ایسا اداکارجس نے ویلن اور کامیڈین کے طور پر دھوم مچائی

Updated: September 03, 2024, 11:46 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 کسی بھی فلم میں ہیرو اور ہیروئن ہی نہیں بلکہ دیگر کئی کردار بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن میں ویلن اور کامیڈین بھی شامل ہیں۔

Shakti Kapoor. Photo: INN
شکتی کپور۔ تصویر : آئی این این

 کسی بھی فلم میں ہیرو اور ہیروئن ہی نہیں بلکہ دیگر کئی کردار بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن میں ویلن اور کامیڈین بھی شامل ہیں۔ بالی ووڈ میں شکتی کپور ایک ایسے اداکار رہے ہیں جنہوں نے بطور ویلن اپنا فلمی سفرشروع کیا لیکن بعد میں انہوں نےبطور کامیڈین کئی فلموں میں کام کیا اور خوب نام کمایا۔ آج وہ ہندی فلموں میں اپنے ولن اور مزاحیہ کرداروں کے لیےجانے جاتے ہیں۔ وہ اپنےکریئرکے دوران ۷۰۰؍سے زیادہ فیچر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ 
 شکتی کپور دہلی میں ایک پنجابی خاندان میں ۳؍ ستمبر ۱۹۵۲ءکوپیدا ہوئے۔ ان کے والد نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں درزی کی دکان چلاتےتھے۔ بالی ووڈایک طویل جدوجہدکے بعد شکتی کپور کو سنیل دت نے دیکھا جو اپنے بیٹےسنجےکو آگےلانے کے لیے فلم’راکی‘ بنارہے تھے۔ اس کے بعد انہیں فلم میں ولن کےطور پر کاسٹ کیا گیا۔ لیکن سنیل دت کو لگا کہ ان کا نام ’سنیل سکندرلال کپور‘ ان کے ولن کے کردار کے ساتھ مناسب نہیں رہےگا، اسی لیے’شکتی کپور‘کا جنم ہوا۔ 
 بالی ووڈمیں کام پانے کی جدوجہدمیں، شکتی کپور نےابتدائی طور پربہت سے چھوٹے کردار ادا کیے تھے۔ ۸۱۔ ۱۹۸۰ءمیں، شکتی کپور نے بالی ووڈ میں اپنےآپ کو ایک اداکار کے طور پر دو فلموں، قربانی اور راکی سےثابت کیا۔ ۱۹۸۳ءمیں، شکتی کپور نے ہمت والا اورسبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کیا۔ شکتی کپور نے ان دونوں فلموں میں ویلن کاکردار ادا کیا تھا۔ ۱۹۹۰ءکی دہائی میں، وہ اکثر مثبت مزاحیہ کرداروں میں نظر آئے اور ان میں بھی اتنی ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں بہترین کامیڈین کےزمرے میں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور ڈیوڈ دھون کی راجہ بابو میں نندو کے کردارکے لیے وہ اس ایوارڈ کو جیتنے میں بھی کامیاب رہے۔ انہوں نے انصاف میں انسپکٹر بھینڈے، باپ نمبری بیٹا دس نمبری میں پرساد، انداز اپنا اپنا میں کرائم ماسٹر گوگو، چالباز میں بٹک ناتھ اور بول رادھا بول میں گونگا کے مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں۔ 
 شکتی کپور نے شیوانگی (پدمنی کولہاپری کی بڑی بہن)سے شادی کی ہے اور ان کے۲؍بچےہیں، ایک بیٹا سدھانت کپور اور ایک بیٹی شردھا کپور۔ آج ان کی بیٹی شردھا کپور بھی فلموں کی ایک بڑی اداکارہ بن چکی ہیں اورشردھا کی حالیہ فلم’استری۲‘ دھوم مچارہی ہے۔ حالانکہ خود شکتی کپور کچھ برسوں سے فلموں سے دور ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK