بالی ووڈ کے’ کرائم ماسٹر گوگو‘ نے اس سال اپنی بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں کی تردید کی
EPAPER
Updated: September 01, 2021, 2:24 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے’ کرائم ماسٹر گوگو‘ نے اس سال اپنی بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں کی تردید کی
داکارہ شردھاکپور کی فوٹوگرافر روہن شریشٹھا سے شادی کے تعلق سے خبروں کی ان کے والد شکتی کپور نے تردید کی ہے۔ بالی ووڈ کے ’کرائم ماسٹر گوگو‘ کا کہنا ہے کہ روہن نے ابھی تک ان سے شردھا کپور کا ہاتھ نہیںمانگا ہے۔ بالی ووڈ کے اس عظیم اداکار نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی بیٹی شردھا کپور اس سال شادی کرنے جا رہی ہیں۔ میڈیا میں ایسی افواہیں چل رہی ہیں کہ شردھا کپور جلد ہی فوٹو گرافر روہن شریشٹھا سے شادی کرنے جا رہی ہیں، لیکن انہوں نے اس بات سے واضح طور پر انکار کردیا۔شکتی کپور نے کہا کہ’ ’روہن شریشٹھ ایک فیملی فرینڈ ہے، میں اس کے والد کو برسوں سے جانتا ہوں۔ روہن اکثر گھر پرآتا ہے لیکن اس نے کبھی شردھا کپور سے شادی کے لئے کوئی بات نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ، آج کل کے بچے خود ہی ان اپنے معاملات طے کرنے لگے ہیں۔ اگر شردھایا سدھانت مجھ سے کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کرلیا ہے تو یہ بات میں فوراً قبول کرلوں گا۔ میں کیوں انکار کروں گا؟ لیکن اس وقت دونوں کی توجہ اپنے کریئر پر ہے۔ شادی بہت ہی اہم فیصلہ ہے اور لوگ اب جس طرح سے بریک اپ کر رہے ہیں، اس سے میں کبھی کبھی پریشان ہوجاتا ہوں۔ اس طرح کا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے انسان کو اطمینان اور پُرامید ہونا چاہئے۔‘‘ واضح رہے کہ شردھا کپور کی اپنے پرانے دوست فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ شادی کی خبریں کئی ماہ سے زیرگردش ہیں اور اس بار خود اداکارہ بھی متعدد بار بیانات دے چکی ہیں جب کہ ان کے والد اداکار شکتی کپور نے بھی ایک بار بیان دیا تھا کہ وہ اس حوالے سے اپنی بیٹی کا ساتھ دیں گے۔