سورج برجاتیا کی اگلی فلم میں شروری آیوشمان کھرانہ کے ساتھ کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ فی الحال شروری ’’الفا‘‘ جبکہ آیوشمان کھرانہ ’’تھاما‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 3:49 PM IST | Mumabi
سورج برجاتیا کی اگلی فلم میں شروری آیوشمان کھرانہ کے ساتھ کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ فی الحال شروری ’’الفا‘‘ جبکہ آیوشمان کھرانہ ’’تھاما‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
شروری سورج برجاتیا کی اگلی فلم میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس اشتراک کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور کامیاب جوڑی ملے گی۔ اس خبر نے شروری اور آیوشمان کھرانہ کے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔ تاہم، اب تک اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پنک ویلا کے قریبی ذرائع کے مطابق ’’یہ فلم ایک لواسٹوری ہوگی جسے کسی خاندان کےپس منظر میں بنایا جائے گا۔
انٹرٹینمنٹ پورٹل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اتنے برسوں میں سورج برجاتیا نے بالی ووڈ کی کئی قابل اداکاراؤںکے ساتھ کام کیا ہے جن میں مادھوری دکشت ، بھاگیہ شری، کرینہ کپور خان، امرتا راؤ اور کرشما کپور بھی شامل ہیں۔ اب ان کی اگلی فلم کی ہیروئن شروری ہوں گی۔ شروری سورج برجاتیا کی امنگوں پر پوری اتری ہیںجن میں ان کی معصومیت بھی شامل ہے۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’گزشتہ سال سے انڈسٹری میں شروری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور قابل ہدایتکار جیسے سورج برجاتیا نے اپنی بلاک بسٹرفلم کیلئے بطور ہیروئن ان کا انتخاب کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو بم سے اڑانے کی دھمکی والاای میل موصول، تفتیش جاری
ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سورج برجاتیا کی اگلی فلم میں آیوشمان کھرانہ اور شرروی پہلی مرتبہ کلیدی کردار میں نظرآئیں گے۔ شروری اور آیوشمان کھرانہ سورج برجاتیا کے ساتھ اپنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔‘‘آیوشمان کھرانہ سارہ علی خان کے ساتھ ایکشن کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کریں گے جبکہ آکاش کوشک اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔آیوشمان کھرانہ ’’تھاما‘‘ میں بھی نظر آئیںگے جو میڈوک فلمز کے ذریعے پروڈیوس کی جائے گی۔ اس فلم میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ رشمیکا مندانا، پریش راؤل اور نواز الدین صدیقی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم امسال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ شروری عالیہ بھٹ کےساتھ فلم ’’الفا‘‘میں نظر آئیں گی۔اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔