• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شہناز گل نے سنیل شیٹی کے ساتھ گفتگو کا ویڈیو شیئر کیا

Updated: March 26, 2023, 9:54 AM IST | Mumbai

حال ہی میں، شہناز گل نے اپنے چیٹ شو `’دیسی وائبس‘ میں سنیل شیٹی کے ساتھ تفریحی گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

 Sunil Shetty
سنیل شیٹی

حال ہی میں، شہناز گل نے اپنے چیٹ شو `’دیسی وائبس‘ میں سنیل شیٹی کے ساتھ تفریحی گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ سنیل شیٹی اپنی آنے والی فلم `’ہنٹر‘ کی تشہیر کے لیے شو کا حصہ بنے۔ اس دوران شہناز اور سنیل شیٹی فلم تھیٹروں میں پاپ کارن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ویڈیو میں شہناز بول رہی ہیں میری بات سنو، آج کل جب میں فلم دیکھنے تھیٹر جاتی ہوں تو پاپ کارن خریدنے جاتی ہوں، اب وہ پاپ کارن۱۴۰۰-۱۵۰۰؍ روپے کے ہو گئے ہیں۔ اس پر سنیل کہہ رہے ہیں – مجھے معلوم ہے!سنیل شیٹی کا پروڈکشن ہاؤس پاپ کارن انٹرٹینمنٹ ہے۔شہناز نے ا نٹرویو میں پوچھا کہ پاپ کارن اتنا مہنگا کیوں ہے؟ اس پر سنیل شیٹی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا ’’ارے! مجھے کیا معلوم، میں تھوڑی نہ بیچ رہا ہوں۔ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میری کمپنی کا نام پاپ کارن ہے!‘‘اس پر شہناز کہتی ہیں’’کیا ہے نا ، کوئی اہم سوال ہوتو پوچھ لینا چاہئے۔‘‘  واضخ رہےکہ سنیل شیٹی کے پروڈکشن ہاؤس کا نام پاپ کارن انٹرٹینمنٹ ہے۔گلوکار گرو رندھاوا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا –’’ شہناز بس کرو! اتنا مضحکہ خیز نہیں‘‘۔ساتھ ہی ایک صارف نے لکھا’’ یہ بالکل درست ہے! اسی لیے میں بالی ووڈ فلمیں دیکھنے تھیٹر نہیں جاتی۔ اتنا مہنگا پاپ کارن کون کھاتا ہے اور یہ لوگ گھر سے لانے نہیں دیتے۔‘‘ ایک یوزر نے لکھا’’ کیا کوئی مہمان سے ایسے سوال کرتا ہے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK