• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیکھر کپور کی برطانوی فلم کو۴؍ برٹش نیشنل ایوارڈ ملے

Updated: July 07, 2023, 1:34 PM IST | Mumbai

بہترین ہدایت کار کے ساتھ بیسٹ برٹش فلم، بیسٹ اسکرین پلے اور بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا

Shikhar Kapur along with others associated with his film
شیکھر کپور اپنی فلم سے منسلک دیگر افراد کے ساتھ

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار شیکھرکپور کو فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ کے لیے برٹش نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔
 شیکھرکپور کو واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ  کے لیے بیسٹ ڈائریکٹرکا برٹش نیشنل ایوارڈ دیاگیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میںفلم کو۹؍کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا جن میںسےفلم نے۴؍یوارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ بیسٹ ڈائریکٹرکےعلاوہ اس فلم نے بیسٹ برٹش فلم، بہترین اسکرین پلے اور بیسٹ سپورٹنگ  ایکٹر کے ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔
 شیکھرکپورنےسوشل میڈیا پر یہ معلومات دی۔ انہوں نے لکھا، شکریہ برٹش نیشنل فلم ایوارڈز۔ یہ ایک غیر متوقع اعزاز ہے۔ لیکن، حقیقی معنوں میں، یہ ایوارڈ واٹس لو... ٹیم کا ہے۔ کوئی بھی ڈائریکٹر اس ٹیم کو شامل کرکے ہی بنتا ہے۔
 واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ ایک برطانوی رومانوی کامیڈی فلم ہے، جو برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ہندوستان میںبھی ریلیز ہوئی تھی۔ للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، ایما تھامسن، سجل علی، اولیور کرس اورعاصم چودھری نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

film city Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK