معصوم اوربینڈت کوئین جیسی شاندار فلمیں بنانے والے فلم اداکار اور ہدایت کار شیکھرکپور۶؍ دسمبر ۱۹۴۵ءکوپنجاب میں پیدا ہوئے۔ شیکھر نے اپنے فلمی کریئرکاآغاز ۱۹۷۵ءمیں فلم ’جان حاضر ہے‘ سے کی تھی۔
EPAPER
Updated: December 06, 2024, 11:42 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
معصوم اوربینڈت کوئین جیسی شاندار فلمیں بنانے والے فلم اداکار اور ہدایت کار شیکھرکپور۶؍ دسمبر ۱۹۴۵ءکوپنجاب میں پیدا ہوئے۔ شیکھر نے اپنے فلمی کریئرکاآغاز ۱۹۷۵ءمیں فلم ’جان حاضر ہے‘ سے کی تھی۔
معصوم اوربینڈت کوئین جیسی شاندار فلمیں بنانے والے فلم اداکار اور ہدایت کار شیکھرکپور۶؍ دسمبر ۱۹۴۵ءکوپنجاب میں پیدا ہوئے۔ شیکھر نے اپنے فلمی کریئرکاآغاز ۱۹۷۵ءمیں فلم ’جان حاضر ہے‘ سے کی تھی۔ اس کےبعدشیکھر ۱۹۷۸ءکی فلم ٹوٹے کھلونےمیں شبانہ اعظمی اور اتپل دت کے ساتھ مرکزی کردار میں نظرآئے۔ اس فلم میں شیکھر کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا تھا۔
اس فلم کے بعد، شیکھر نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں خنجر، بندیا چمکے گی، نظر، ساتواں آسمان وغیرہ شامل ہیں۔ شیکھر کپور نے ۱۹۸۴ءمیں میدھا گلزار سےشادی کی تھی لیکن دونوں ۱۹۹۴ء میں الگ ہو گئے۔ اس کے بعد شیکھر نے ۱۹۹۹ءمیں اداکارہ سچترا کرشنا مورتی سے شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دیرنہ چل سکا اور ۲۰۰۷ء میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ شیکھر اور سچترا کی ایک بیٹی کاویری کپور ہے۔
اداکاری کے علاوہ شیکھر نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈکی کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری بھی کی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنے ہدایت کاری کرئیر کا آغاز ۱۹۸۳ءمیں فلم معصوم سے کیا۔ اس فلم میں نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی، ارمیلا ماتونڈکر اور جگل ہنسراج نے مرکزی کردار ادا کیے، اس کے بعد شیکھر نےانیل کپور اور شری دیوی کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ بنائی۔ انہوں نے جوشیلے اور دشمنی جیسی فلموں کی مشترکہ طور پرہدایت کاری بھی کی۔ ۱۹۹۷ء میں شیکھر کپور نےپھولن دیوی پر مبنی بینڈیٹ کوئین کی ہدایت کاری کی۔ شیکھر کپور کو اس فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
شیکھر کپور کو ہالی ووڈ فلم الزبتھ کی ہدایت کاری کا موقع بھی ملا۔ ۲۰۰۷ءمیں انہوں نے فلم کے سیکوئل، الزبتھ دی گولڈن ایج کی ہدایت کاری کی۔ اس کےدرمیان شیکھر نے ہالی ووڈ کی فلمیں دی فور فیدرزکی بھی ہدایت کاری کی۔ ان سب کے علاوہ شیکھرکپورنے ۲۰۱۳ءمیں اے بی پی نیوز پر ایک ٹی وی شو کی میزبانی بھی کی تھی۔ بین الاقوامی سطح پر پہچان بنانے والے شیکھر کپور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔