• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان اور گوری کا درد محسوس کرسکتا ہوں: شیکھر سمن

Updated: October 11, 2021, 12:25 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اور ٹی وی اداکار شیکھر سمن نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔

Shekhar Suman.Picture:INN
فلم اور ٹی وی اداکارشیکھر سمن ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اور ٹی وی اداکار شیکھر سمن نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔ شیکھر سمن نے شاہ رخ خان اور اُن کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے   ٹویٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ ہیرو کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے۔ اداکار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’میرا دل شاہ رخ خان اور گوری خان کیلئے بہت افسردگی کا اظہار کررہا ہے۔‘‘ اُنہوں نے لکھا ’’بطورِ والدین، میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت شاہ رخ خان اور گوری کس مشکل گھڑی سے گُزر رہے ہیں کیونکہ والدین کے لیے اولاد کا دُکھ اور تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔‘‘ شیکھر سمن نے اپنے اگلے ٹویٹ میں اپنے ماضی کا وہ مشکل وقت یاد کیا کہ جب شاہ رخ خان نے اُن کا ساتھ اور حوصلہ دیا تھا۔اداکار نے انکشاف کیا ’’جب میں نے اپنے۱۱؍ سالہ بیٹے آیوش کو گنوایا تو شاہ رخ خان واحد اداکار تھے جو فلم سٹی کی شوٹنگ کے دوران ذاتی طور پر میرے پاس آئے، مجھے گلے لگایا اور تعزیت کی۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا ’ ’بطورِ باپ، مجھے بھی شاہ رخ خان کی تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور اس آزمائشی وقت میں میرا سپورٹ شاہ رخ خان اور اہل خانہ کے ساتھ ہے۔‘‘  خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک کروز پر پارٹی کے دوران چھاپہ مارا تھا اور آرین خان سمیت۱۸؍ افرد کو حراست میں لیا تھا۔  این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران ۱۳؍گرام کوکین،۲۱؍ گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی۲۲؍ گولیاں، ایم ڈی۵؍ گرام اور ایک لاکھ ۳۳؍ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK