• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریئلٹی شو’سوپرڈانسر‘ میں شلپا کی جگہ اب سونالی بیندرے

Updated: August 07, 2021, 2:13 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی ان دونوں اپنے شوہر اور کاروباری شخص راج کندرا کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ راج کندرا کو پورنوگرافی اور ایپ کے ذریعہ اسے جاری کرنے کے الزام میں ۱۹؍جولائی کو گرفتار کیا کیاتھا جس کے بعد انہیں ۱۴؍دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

Mausami Chatterjee and Sonali Bendre were thus welcomed in the show..Picture:INN
موسمی چٹرجی اور سونالی بیندرے کا شو میں اس طرح استقبال کیا گیا۔تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی ان دونوں اپنے شوہر اور کاروباری شخص راج کندرا کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ راج کندرا کو پورنوگرافی اور ایپ کے ذریعہ اسے جاری کرنے کے الزام میں ۱۹؍جولائی کو گرفتار کیا کیاتھا جس کے بعد انہیں ۱۴؍دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کیس کے بعد سے ہی شلپا شیٹی اپنے ڈانس ریئلٹی شو ’سوپر ڈانسر‘سے دور ہیں۔ پورنوگرفی معاملے میں راج کندرا کا نام آنے کے بعد سے ہی شلپا اس شو میں نظر نہیں آرہی ہیں۔شلپا شیٹی کے بغیر اس شو کا لگاتار یہ تیسرا ہفتہ ہے۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ موجودہ کنٹروورسی کی وجہ سے اداکارہ نے شو کو چھوڑ دیا ہے۔ شلپا شیٹی کی کمی کو دور کرنے کیلئےشو بنانے والے اس ہفتہ  ۲؍ خصوصی جج لے کر آئے جن میں پہلی موسمی چٹرجی اور دوسری سونالی بیندرےہیں۔شو میں پہنچنے والی سونالی بیندرے اور موسمی چٹرجی اپنی فلموں سے متعلق قصہ بیان کرتی نظر آئیں۔
 شو میں سونالی بیندرے امیدوارفلورینا کیلئے ایک تحفہ لے کرپہنچی، تو امیت،سنچت اور پرتھوی راج نے سونالی بیندرے کے گانے پر شاندار ڈانس کیا، جسے دیکھ کر اداکارہ بھی کافی جذباتی ہوگئیں اور خوش بھی نظر آئیں۔ شلپا شیٹی کی غیر موجودگی میںشو بنانے والے ہر ہفتہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو بلاکر ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔شلپا شیٹی کندرا شو میں گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ شو کی مستقل جج تھیں۔گزشتہ ہفتہ بالی ووڈ کی سب سے پیاری جوڑیوں میں سے ایک جنیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیشمکھ مہمان خصوصی بن کر پہنچے تھے۔ دونوں نے اپنے ایک رومانٹک نمبر پر رقص بھی کیا، جس نے ناظرین کے دل جیت لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK