• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نےبالآخر ماسک اتاردیا

Updated: October 21, 2023, 10:04 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی بائیوپک یو ٹی ۶۹؍کاٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر لانچ کے بعد پہلی بار راج کندرا کو ممبئی ایئرپورٹ پر ماسک کے بغیر دیکھا گیا۔

Raj Kundra. Photo: INN
راج کندرا ۔ تصویر:آئی این این

 شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی بائیوپک یو ٹی ۶۹؍کاٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر لانچ کے بعد پہلی بار راج کندرا کو ممبئی ایئرپورٹ پر ماسک کے بغیر دیکھاگیا۔ اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیاہے۔ ویڈیو میں راج کو پرسکون انداز میں ایئرپورٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں راج ہوائی اڈے پر بلیک ٹی شرٹ، بلیک لانگ جیکٹ اور بلیو ڈینم جینز میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کے پاس میچنگ چشمہ اور ایک سیاہ بیگ ہے۔ اس دوران پاپرازی نے ان سے کہ ماسک ہٹ گیا؟راج نے مسکراتے ہوئے کہا ’’آخر کار ہٹ گیا ہے تازہ ہوا (مل رہی ہے)۔‘‘ واضح رہے کہ راج کندرا جولائی۲۰۲۱ءمیں فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کی وجہ سے کافی تنازعات میں رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK