ٹی وی اداکارہ اور بگ باس سیزن۱۱؍ کی فاتح شلپا شندے کاایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شو کے میکرز پر ناظرین کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا ہے۔
EPAPER
Updated: January 13, 2025, 5:02 PM IST | Mumbai
ٹی وی اداکارہ اور بگ باس سیزن۱۱؍ کی فاتح شلپا شندے کاایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شو کے میکرز پر ناظرین کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا ہے۔
ٹی وی کا متنازعہ شو بگ باس ۱۸؍مسلسل سرخیوںمیںہے۔اب یہ شو آہستہ آہستہ اپنے فائنل کی طرف بڑھ رہاہے۔ ادھر ٹی وی اداکارہ اور بگ باس سیزن۱۱؍ کی فاتح شلپا شندے کاایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شو کے میکرز پر ناظرین کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا ہے۔اس وائرل ویڈیو میں شلپا شندے یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں، `مجھے نہیں معلوم، لیکن کچھ لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ جیتنے والوں کا فیصلہ بنانے والے کرتے ہیں۔وہ خود اسے منتخب کرتے ہیں، اپنے گھر سے لاتے ہیں اور دکھاتے ہیں۔ اب چینل کی حکمت عملی جو بھی ہو، لوگوں کو اس کا علم بھی ہو گیاہے، اس لیے لوگ اب اس شو کو زیادہ نہیں دیکھ رہے ہیں، کیونکہ آپ کسی کو ایک حد تک بے وقوف بنا سکتے ہیں۔
شلپا کےویڈیو پر صارفین بھی زبردست تبصرےکر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا،’’آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں‘‘،دوسرے نے لکھا،’’اس کا مطلب ہے کہ بنانے والوں نے آپ کو بھی ونر بنایا، آپ اتنی حقدار نہیں تھیں‘‘، تیسرے نے لکھا، ’’ہاں، کیونکہ حنا اس کی حقدار تھیں۔‘‘شلپا شندے نےبگ باس ۱۱؍ جیتا تھا۔بگ باس سیزن۱۱؍میں شلپا شندے اور حنا خان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم ٹرافی شلپا شندے نےجیت لی تھی۔تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ حنا خان ٹرافی جیتنے کی حقدار تھیں۔ واضح رہے کہ بگ باس سیزن ۱۸؍ کا گرینڈ فائنل۱۹؍جنوری کو ہوگا۔یہ بھی واضح رہے کہ بگ باس ہر سیزن میں کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہوتا ہے، اس کے باوجود بڑی تعداد میں ناظرین اسے دیکھتے ہیں۔