Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شیوسینا (ادھو) کا دھولیہ میونسپل کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر ڈھول بجا کر احتجاج

Updated: March 01, 2025, 1:28 PM IST | I Sheikh | Dhule

شہر میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے مکان کے سامنے میونسپل اہلکار ڈھول بجا رہے ہیں، جواباً شیوسینا کارکنان نے مظاہرہ کیا۔

Shiv Sena (Uddhav) workers protesting by beating drums. Picture: Inquilab
شیوسینا (ادھو) کے کارکنان ڈھول بجاکر احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر : انقلاب

دھولیہ میونسپل کارپوریشن نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے گھر کے سامنے ڈھول بجاکر وصولی کرنے کا طریقہ اپنایا ہے۔خو میونسپل کمشنر امیتا دگڑے  پاٹل  بقایاداروں کے گھر  جارہی ہیں۔شہری انتظامیہ کے اس اقدام کی شیوسینا (ادھو)نے مخالفت کی ہے۔ پارٹی کارکنان نے  میونسپل کمشنرکے سرکاری بنگلے کے سامنے ڈھول بجا کر احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  انتظامیہ پہلے کارپوریشن میں جاری بد عنوانی پر قدغن لگائے۔کمیشن خوری کا کاروبار بند کرے، شہر میں معیاری تعمیراتی کام کرے اس کے بعد اس طرح ٹیکس وصول کرے۔ 
 شیوسینا( ادھو) کے ضلع کو آر ڈی نیٹر اشوک دھاترک ، سابق رکن اسمبلی شردپاٹل اور ضلع صدراتل سوناونے کی قیادت میں کیا گیا۔ اس موقع پر نریندر پردیسی، دھیرج پاٹل، پرشانت بھدانے کے علاوہ کئی کارکنان موجود تھے۔ شرد پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں کروڑوں روپوں کی بدعنوانی ہورہی ہے۔جن راستوں پر کانکریٹ  یا  تارکول کا کام کیا جا چکا ہے انہیں دوبارہ سے کھودا جارہا ہے۔ناقص تعمیری کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کو کمیشن لے کر ٹھیکہ دیا جارہا ہے۔ اضافی اسٹیٹ مینٹ تیار کرکے شہری انتظامیہ کی لوٹ کھسوٹ کی جا رہی ہے۔
ضلع صدر اتل سوناونے کہا کہ  شہری انتظامیہ تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے نام پر حکومت سے ۵؍ سو کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کرواتا ہے۔ پھر ۳۰؍ فیصد کمیشن وصول کرکے انا اہل ٹھیکہ داروں کو راستوں کا تعمیر اتی  کام دے دیا جاتا ہے۔ ۳؍ یا ۴؍ ماہ کے اندر ہی یہ راستے’جیسے تھے‘وایسے ہی ہوگئے ہیں۔
مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ  عوام پر  پر کروڑوں روپے کا  بقایا دکھاکر حکومت سے فنڈ حاصل کرنے کی غرض سے  کمشنر امیتا دگڑے  نے  بقایاداروں کے گھر کے سامنے ڈھول بجاکر وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔ اشوک دھاترک نے کہا کہ میونسپل افسران کی اس حرکت سے بقایا داروں کی عزت تاراج ہورہی ہے۔ دھاترک نے کہا کہ کمشنر شہریوں کی بے عزتی کا یہ تماشا بند کریں۔ انہوں نے بھی انتظامیہ کے اس عمل کو حکومت سے فنڈ حاصل کرنے کا حربہ بتایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK