لندن میں ایک لائیو شو کے دوران ’’بیڈ نیوز‘‘ کے نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘ سے شہرت پانے والے کرن اوجلا پر جوتا پھینکا گیا جس کے بعد وہ سخت برہم ہوگئے اور کہا کہ اگر کسی کو میری موسیقی اور نغمہ سے مسئلہ ہے تو وہ اسٹیج پر آکر مجھ سے بات کرے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2024, 10:51 AM IST | Inquilab News Network | London
لندن میں ایک لائیو شو کے دوران ’’بیڈ نیوز‘‘ کے نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘ سے شہرت پانے والے کرن اوجلا پر جوتا پھینکا گیا جس کے بعد وہ سخت برہم ہوگئے اور کہا کہ اگر کسی کو میری موسیقی اور نغمہ سے مسئلہ ہے تو وہ اسٹیج پر آکر مجھ سے بات کرے۔
فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کے نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘ کے بعد راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے کرن اوجلا پر لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران حملہ کیا گیا۔ ان کے شو میں کسی نے ان پر جوتا پھینکا جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ شو بھی درمیان میں روک دیا گیا۔ ویسے اسی ویڈیو میں گلوکار نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور اس حرکت پر غصے میں نظر آئے۔ انہوں نے فوراً اس شخص کو اسٹیج پر آنے اور بات کرنے کیلئے کہا۔ ایک مداح کی طرف سے جاری کئے گئے ویڈیو میں، کرن کو سامعین کو جوتا واپس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’’رکو! وہ کون تھا؟ میں آپ کو اسٹیج پر آنے کیلئےکہہ رہا ہو، آئیے ابھی ون ٹو ون کرتے ہیں۔ میں اتنا برا نہیں گا رہا ہوں کہ تم نے مجھے جوتے مارے۔ اگر آپ میں سے کسی کو مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو براہ راست اسٹیج پر آکر بات کریں کیونکہ میں کچھ غلط نہیں کہہ رہا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:راکیش روشن کی فلمیں بڑوں سےچھوٹوں تک، سب کو محظوظ کرتی ہیں
دیگر میڈیا پورٹلز نے رپورٹ کیا کہ واقعے کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے جوتا پھینکنے والے کی شناخت کر لی تھی اور اسے فوری طور پر پنڈال سے باہر لے جایا گیا کیونکہ اوجلا نے اپنا پرفارمنس جاری رکھا۔ کرن کے کولکاتا اور جے پور میں دو نئے کنسرٹس میں گانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، گلوکار چنڈی گڑھ، بنگلورو، نئی دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں بھی پرفارم کریں گے۔ جب کہ ان کے مداح ان کے تمام لائیو شوز کے منتظر ہیں، ان کا آنے والا کولکاتا کنسرٹ بہت خاص ہے۔بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق کولکاتا میں فروخت ہونے والے ہر ٹکٹ سے ۱۰۰؍ روپے خواتین کی فلاح و بہبود کے اقدامات کیلئے عطیہ کئے جائیں گے۔ اس کیلئےفی الحال ایک مقامی این جی او سے بات چیت جاری ہے۔
ٹور کی توسیع کے بارے میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے، کرن اوجلا نے کہا کہ ’’میں جے پور اور کولکاتا میں اپنی موسیقی اور نغمے پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ ہندوستان ناقابل یقین حد تک معاون رہا ہے، اور میں ان متحرک شہروں میں مزید مداحوں کے ساتھ جڑنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ یہ دورہ میری موسیقی اور میرے مداحوں کا جشن ہے، اور میں ایک ساتھ کئی ناقابل فراموش یادیں بنانے کیلئےپرجوش ہوں۔‘‘