امر کوشک کی ہدایت کاری میں بنی ۲۰۱۸ ء کی ہارر کامیڈ ی کے سیکوئل میں پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: June 25, 2024, 2:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
امر کوشک کی ہدایت کاری میں بنی ۲۰۱۸ ء کی ہارر کامیڈ ی کے سیکوئل میں پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ بھی شامل ہیں۔
منگل کو فلمسازوں نے ’’استری ۲‘‘ کا ٹیز ر ریلیز کیا۔ ٹیزر میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی واپسی کے ساتھ تمنا بھاٹیہ بھی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں راج کمار راؤ اور دیگر لوگوں کو استری کے مجسمے پر دودھ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گاؤں میں افراتفری مچی ہوئی ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ’’استری واپس آگئی ہے۔‘‘ شردھا کپور استری کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ ٹیزر میں تمنا بھاٹیہ بھی ہیں۔ میڈاک فلمز نے انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس بار چندری میں آزادی کا دن ہوگا آتنک! لیجنڈ یوم آزادی کے دن ۱۵؍ اگست کو واپسی کرتا ہے۔ ‘‘
استری ۲؍ ۲۰۱۸ء کی ہارر کامیڈی استری کا سیکوئل ہے، جو ایک چھوٹے سے قصبے کی کہانی ہے جہاں تہوار کے موسم میں استری نامی ایک شیطانی روح رات کو مردوں کو اغوا کرلیتی ہے۔ فلم کی کہانی نیرن بھٹ نے لکھی ہےجبکہ اسے وجن اور جیو اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’’استری ۲‘‘ ۱۵؍ اگست کو اکشے کمار کی ’’کھیل کھیل میں‘‘ اور الو ارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ کے ساتھ ایک ہی دن سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔