• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شردھا کپور نے فوٹوگرافروں سے بچنے کیلئے شاہ رخ خان کا سہارا لیا

Updated: October 25, 2024, 11:22 AM IST | Mumbai

انہیں فوٹوگرافروں نے گھیر لیا تو ان کی توجہ ہٹانے کیلئے انہوں نے زور سےآواز لگائی’وہ دیکھو شاہ رخ خان‘۔

Shraddha Kapoor. Photo: INN.
شردھا کپور۔ تصویر: آئی این این۔

فلمی دنیا کی خوبصورت اداکارہ شردھاکپور اپنی حالیہ ریلیزفلم ’استری۲‘ کی زبردست کامیابی کے بعد سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کو منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے پیپرازی کے ساتھ عجیب مذاق کیا۔ شردھاکا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں، وہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا کے ساتھ ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی سے باہر آتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان دونوں کو پیپرازیوں نےگھیر لیا تھا، جو شردھا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیےبے چین تھے۔ اداکارہ کو طنزیہ انداز میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا نام بلند آواز میں لیتے ہوئےسنا جاسکتا ہے تاکہ فوٹوگرافروں کی توجہ ہٹ جائے اور وہ گاڑی کی طرف بھاگ سکیں۔ شردھا جیسے ہی دیوالی پارٹی سے باہر آئی پیپرازیوں نے انہیں گھیر لیا۔ جیسے ہی انہوں نے فوٹوگرافروں کو دیکھا توزور سے کہناشروع کر دیا کہ ’’وہ دیکھو شاہ رخ خان، شاہ رخ خان۔ ‘‘ اور پھر شردھاجلدی سے راشا کے ساتھ غلط کار میں سوار ہوگئیں ہے۔ تاہم، پیپرازی فوری طور پر نوٹس لیتےہیں اور انہیں اس مضحکہ خیز غلطی کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اداکارہ کایہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہاہے جس میں وہ شاہ رخ خان کا نام لے کر مضحکہ خیز انداز میں پیپرازیوں کو گمراہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ شردھا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کس طرح مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کے کرداروں کے انتخاب نے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK