شردھا کپور کی فلم ’’ناگن‘‘ کی شوٹنگ جلد شروع ہونےوالی ہے۔ فلمسازنکھل دویدی نےمکرسکرانتی کے موقع پر فلم کے بارے میں خبر دی ہے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 9:31 PM IST | Mumbai
شردھا کپور کی فلم ’’ناگن‘‘ کی شوٹنگ جلد شروع ہونےوالی ہے۔ فلمسازنکھل دویدی نےمکرسکرانتی کے موقع پر فلم کے بارے میں خبر دی ہے۔
کچھ سال پہلے یہ انکشاف ہوا تھا کہ شردھا کپور فلم ’’ناگن ‘‘ میں نظر آنے والی ہیں جسے میں وہ شکل بدلنے والی ناگن کا کردار ادا کریں گی۔ تاہم ، اب لگتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی۔ فلمسازنکھل دویدی نے اس بارے میںمکرسکرانتی کے موقع پر خبردیتے ہوئے فلم کی اسکرپٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ نکھل دویدی نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی اسکرپٹ کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں’’ ناگن:محبت اور قربانی کی ایک کہانی‘‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔اس کے ساتھ ہی اسکرپٹ پر ’’سیفرون میجک ورکس ‘‘ کے ذریعہ تخلیق اور تیار کردہ لکھا ہواہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں اسکرپٹ کے آس پاس گیندے کے پھول بھی نظر آرہےہیں۔نکھل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’’مکر سکرانتی اور آخر کار۔ ‘‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال انڈیا ٹو ڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں نکھل دویدی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شردھا کپور کے ساتھ ’ناگن‘ فلم کی شوٹنگ کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز۲۰۲۵ء کی شروعات میں ہوگا۔
۲۰۲۰ء میں شردھا کپور نے’ایکس‘ پر فلم میں ناگن کے کردار کو ادا کرنے کےاپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یہ میرے لئے کافی خوشی کی بات ہے کہ میں اسکرین پر ناگن کا کردار ادا کرنے جارہی ہوں۔ میں شری دیوی میڈم کی’’نگینہ‘‘ اور ’’نگاہیں‘‘ کو دیکھ کر ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور ہمیشہ ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس کی جڑیں ہندوستانی روایتی لوک کہانیوں میں ہیں۔‘‘
It’s an absolute delight for me to play a Naagin on screen. I have grown up watching, admiring and idolising Sridevi ma`am`s Nagina and Nigahen and have always wanted to play a similar role rooted in Indian traditional folklore.✨💜@Nikhil_Dwivedi @FuriaVishal @saffronbrdmedia
— Shraddha (@ShraddhaKapoor) October 28, 2020
پنک ولا کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں نکھل دویدی نے انکشاف کیا تھا کہ اس کردار کیلئے شردھا ہمیشہ ان کی پسند تھیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے صرف شردھا کے بارے میں سوچا تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اس کردار کو بخوبی ادا کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ شردھا کپور کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم’’استری۲‘‘ میں دیکھا گیا تھاجس نے زبردست کامیابی حاصل کی۔