Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شریہ گھوشال کا نیا گانا’ انگنا مورے ‘ریلیز

Updated: February 05, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai

میلوڈیکوئن کہلانے والی گلوکارہ شریہ گھوشال نے اپنے موسیقار بھائی سومیہ دیپ گھوشال کے ساتھ مل کرایک نئی طرز کا کلاسیکی الیکٹروپاپ نغمہ ’انگنا مورے‘ ریلیزکیا ہے،یہ ’محبت میں شکست خردہ ‘لوگوں کیلئے وقف ہوگا۔

Shreya Ghoshal. Photo: INN
شریا گھوشال۔ تصویر: آئی این این

 میلوڈیکوئن کہلانے والی گلوکارہ شریہ گھوشال نے اپنے موسیقار بھائی سومیہ دیپ گھوشال کے ساتھ مل کرایک نئی طرز کا کلاسیکی الیکٹروپاپ نغمہ ’انگنا مورے‘ ریلیزکیا ہے،یہ ’محبت میں شکست خردہ ‘لوگوں کیلئے وقف ہوگا۔
  ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اور میوزک پروڈیوسر شریہ گھوشال کےاس نئے گانے کی خاص بات یہ ہے یہ ایک الیکٹرو بینڈیش ٹریک ہے اور اسے ورچوئل طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ اس میں تخلیقی ٹیم نے آزادانہ طور پر کام کیا اور پھر پوری تر تیب کو ایک ساتھ ہم آہنگ کیا ہے۔ شریا گھوشال کا کہنا ہے کہ اس گانے کو تیار کرنے کے مراحل نہایت دلچسپ رہے، میرے پاس ایک شاندار ٹیم تھی ، مَیں لگاتار نئے آئیڈیاز تلاش کررہی تھی۔ کووِڈ ۱۹؍ کے خوف سے میں کسی بھی اسٹوڈیو میں جانے سے تذبذب محسوس کررہی تھی۔ پروڈکشن ٹیم نے گھرپر ویڈیو شوٹ کیااور گرافکس کے ذریعے اس میں چار چاند لگاددیئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK