• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شویتا تیواری کتابیں پڑھنے کی شوقین، سیٹ پر بھی کتابیں پڑھتی رہتی ہیں

Updated: October 23, 2022, 10:08 AM IST | Mumbai

ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کو ہمیشہ سے کتابیں پڑھنے کا شوق رہاہے۔جہاں اداکاروں کو اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سےاپنے شوق کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے، وہیں شویتا اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی کتابوں کے لیے کچھ وقت نکال لیتی ہیں۔

Shweta Tiwari with her book
شویتا تیواری اپنی کتاب کے ساتھ

ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کو ہمیشہ سے کتابیں پڑھنے کا شوق رہاہے۔جہاں اداکاروں کو اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سےاپنے شوق کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے، وہیں شویتا اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی کتابوں کے لیے کچھ وقت نکال لیتی ہیں۔ وہ فکشن کی بجائےحقیقی زندگی کی متاثر کن کہانیاں پڑھنا پسند کرتی ہیں۔دراصل انہیں کتابیں پڑھنے کا اتنا شوق ہے کہ وہ سیٹ پر شاٹس کے درمیان بھی کتاب پڑھتی نظر آتی ہیں۔
میں کتابیں پڑھ کر خوشی محسوس کرتی ہوں
 دینک بھاسکر کے ساتھ بات چیت کے دوران شویتا نےکہا،’’مجھے اپنے فارغ وقت میں کتابیں پڑھنا اچھالگتا ہے۔مجھے ایک دلچسپ ناول پڑھ کر خوشی اور سکون محسوس ہوتاہےچاہے شوٹنگ کا شیڈول کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو۔ بچپن میں، مجھے ناول پڑھنا پسند تھا اور مجھےلگتا ہے کہ مجھے کتابوں کا شوق اپنی ماں سے ملا ہے۔
 کتابوں کو رکھنے کے لیے ایک نیا بک شیلف بنایا
 شویتانےمزید کہا، `میری کتابوں کے ذخیرے میں بچپن سےہی اضافہ ہو رہا ہے اور میں ان سے بہت خوش ہوں۔میں نہیں جانتی کہ میرے پاس کتنی کتابیںہیں، لیکن مجھے کتابوں کی الماری کے لیے جگہ بنانے کیلئے اپنے گھر کو دوبارہ ڈیزائن کرنا ہوگا۔
کتابیں پڑھنا ایک اور زندگی گزارنے کے مترادف ہے
 شویتا کہتی ہیں، ’’مجھے ہندوستانی اور یورپی تاریخ کے بارےمیںپڑھنا اچھا لگتا ہے۔ اگر آپ مجھ سے میری پسندیدہ کتابوں کے بارےمیں پوچھیں، تومیں یہی کہوں گی کہ مجھےپاؤلو کوئلہو کی’دی الکیمسٹ‘، یووال نوح ہراری کی انسانی ارتقا کی کہانی پر مبنی ’سیپینز‘، امیش ترپاٹھی کی ’دی امورٹلز آف میلوہا‘ اوردیگر ایسی ہی کتابیںپسند ہیں۔ مجھے کرسٹین ہنّا اور کولین ہوور کے ناول پڑھ کر بھی لطف آتا ہے۔  میں جوکتاب پڑھتی ہوں،اس کےکردارسے جڑ جاتی ہوںاور یہ ایک مختلف زندگی جینے جیسا ہے۔‘‘شویتاکی اداکاری کے شعبے کے تعلق سے بات کریں تو ان دنوں وہ ’میں ہوں اپراجیتا‘میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK