• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی سنیما کے معروف فلمساز شیام بینیگل کا ۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: December 23, 2024, 8:24 PM IST | Mumbai

۱۴؍ دسمبر کو اپنی ۹۰؍ ویں سالگرہ منانے والے ہندوستانی سنیما کے معروف فلمساز شیام بینیگل گردے سے متعلق بیماریوں سے لڑنے کے بعد ۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ممبئی کے ووک ہارٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۱۴؍ دسمبر کو اپنی ۹۰؍ ویں سالگرہ منانے والے ہندوستانی سنیما کے معروف فلمساز شیام بینیگل گردے سے متعلق بیماریوں سے لڑنے کے بعد ۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ممبئی کے ووک ہارٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ ’’انکور‘‘، ’’نشانت‘‘، ’’منتھن‘‘، ’’بھومیکا‘‘، ’’جنون‘‘، اور ’’منڈی‘‘ جیسی راہ نما فلموں کی ہدایتکاری کیلئے جانے جاتے تھے۔

 

شیام بینیگل کی بیٹی، پیا بینیگل نے انڈین ایکسپریس کو اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سچ ہے۔ وہ کئی دنوں سے بیمار تھے اور آج شام ساڑھے ۶؍ بجے انتقال کرگئے۔‘‘ خیال رہے کہ فلمساز ۱۹۷۰ء اور ۱۹۸۰ء کی دہائیوں میں ہندوستان میں متوازی سنیما تحریک کے علمبردار تھے، جس نے ایک ایسا کام تخلیق کیا جو اپنی حقیقت پسندانہ کہانی سنانے اور گہری سماجی تبصرے کے لیے جانا جاتا تھا۔  شیام بینیگل ہندوستانی سنیما میں منفرد حیثیت کے حامل تھے جو اپنی سماجی فلموں اور ہندوستانی معاشرے کے بارے میں اپنی گہری تفہیم کیلئے مشہور تھے۔ برسوں کے دوران انہوں نے ملک کے نامور ہدایتکاروں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ ان کی موت ہندوستانی سنیما کے ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔ انہوں نے اپنی فلموں کے ذریعے اہم سماجی مسائل کو حل کرنے کی کی کوشش کی۔ ان کی فلمیں آج بھی ہندوستانی فلمی صنعت کو متاثر کررہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK