• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دھڑک ۲‘‘ میں سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی جوڑی نظر آئے گی

Updated: May 27, 2024, 3:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ایک پریس ریلیز کے مطابق،’’ `دھڑک ۲‘‘ ایک ایسی کہانی ہے جو محبت کی کھوج اور سماجی اصولوں کو چیلنج کرتی ہے۔

Dhadak 2. Photo: INN
دھڑک ۲۔ تصویر : آئی این این

زی اسٹوڈیوز، دھرما پروڈکشنز اور کلاؤڈ ۹ پکچرز نے آخر کار طویل وقت سے انتظار کی جانے والی فلم ’’دھڑک ۲‘‘کے بارے میں تفصیلات جاری کیں۔ سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر فلمسازوں نے پوسٹرشیئرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’’کیسے ملیں گے،آگ اور پانی؟ دھڑک ۲پیش کر رہا ہے جس میں سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری شامل ہیں۔ شازیہ اقبال کی ہدایت کاری میں یہ فلم بنی ہے۔ ’’دھڑک ۲‘‘۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘

اس فلم میں مرکزی کردار سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری نے ادا کئے ہیں ، یہ فلم روایتی محبت کی کہانی اور معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرتی ہے۔ شازیہ اقبال کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم معاشروں کے ذہنوں میں جڑی طبقاتی اور حیثیت کی رکاوٹوں کو تلاش کرتی ہے، جو محبت کی ایسی داستان کو بیان کرتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ 
اس کامیاب فرنچائزکی کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے’’دھڑک ۲‘‘رومانس، ڈرامے اور جذبات سے بھرے سفر کا وعدہ کرتی  ہے جو دنیا بھر کے مداحوں کو محسور کرےگی۔ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ءکو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK