• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سدھانت چترویدی کی فلم ’یدھرا‘ کا ٹریلر جاری

Updated: September 01, 2024, 10:58 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کی آنے والی فلم `یدھرا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سدھانت چترویدی ان دنوں اپنی آنے والی فلم `یدھرا سے متعلق خبروں میں ہیں۔

Siddhant Chaturvedi in `Yudhra. Photo: INN
`یدھرا میں سدھانت چترویدی۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کی آنے والی فلم `یدھرا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سدھانت چترویدی ان دنوں اپنی آنے والی فلم `یدھرا سے متعلق خبروں میں ہیں۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم یدھرا میں سدھانت چترویدی بھرپور ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار روی ادیاور ہیں جبکہ کہانی سریدھر راگھون نے لکھی ہے۔ 
 فلم `یدھرا کے شروع ہی میں سدھانت چترویدی کی آواز پس منظر میں سنائی دے رہی ہے، وہ کہتے ہیں، ’’ `مرنے سے پہلے، مہابھارت کا ایک مشہور قصہ میں آپ کوسناتا ہوں ....۔ ‘‘ اسی کے ساتھ سدھانت کو ایک خونخوارکردار میں دکھایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کہتےہیں  ، ’’ آپ کو لگا میں ابھیمنیو ہوں، میں اس کا باپ ارجن ہوں۔ ‘‘ایکسل انٹرٹینمنٹ کی فلم `یدھرا میں سدھانت چترویدی، مالویکا موہنن اور راگھو جویال اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم۲۰؍ ستمبر کوریلیز کی جائے گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK