Inquilab Logo Happiest Places to Work

سکندر: ۱۱؍ ویں دن فلم نے ہندوستان میں ۲ء۱؍ کروڑ کا کاروبار کیا

Updated: April 09, 2025, 10:09 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے ۱۱؍ ویں دن ہندوستانی باکس آفس پر ۲ء۱؍ کروڑ کا کاروبار کیا۔ فلم اب بھی ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار نہیں کرسکی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر تیزی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ سنیما گھروں میں فلم نے ۱۱؍ دن مکمل کرلئے ہیں مگر ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرنے میں فلم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سلمان خان کی فلم کا ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہونا، ایک آسان امر تھا مگر ’’سکندر‘‘ کے ساتھ وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ’’سکندر‘‘ نے ۱۱؍ ویں دن تقریباً ۲ء۱؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اسے سلمان خان فلمز اور ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ ۱۰؍ ویں دن فلم کی آمدنی ۴ء۱؍ کروڑ روپے رہی تھی۔ اس طرح یہ فلم ۱۰۰؍ کروڑ کمانے کے باوجود سپر فلاپ کا خطاب حاصل کرچکی ہے۔ 
فلم میں رشمیکا مندانا نے سلمان خان کے مقابل کام کیا ہے۔ تاہم، ۴؍ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی رشمیکا کیلئے یہ فلم بری طرح فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے ۱۰؍ دنوں میں ہندوستان میں ۹۷؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ امید ہے کہ چند دنوں میں یہ ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: لندن: لیسٹر اسکوائر پر شاہ رخ خان اور کاجول کا مجسمہ نصب کیا جائے گا

’’سکندر‘‘ کو ناقدین نے اس کے کمزور بیانیہ اور ناقص ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ’’سکندر‘‘ نے دو سال بعد سلمان خان کی تھیٹر میں واپسی کی نشاندہی کی۔ انہیں آخری بار منیش شرما کی ۲۰۲۳ء میں ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر ۳‘‘ میں مرکزی کردار کے طور پر دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’سکندر‘‘ میں شرمن جوشی، ستیہ راج، کاجل اگروال اور پرتیک ببر نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK