• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سکندر کھیر نے شوکیلئے ۱۵؍کلوگرام وزن بڑھایا

Updated: April 26, 2023, 12:44 PM IST | Mumbai

اداکارسکندر کھیر نے اپنے کردار میں خود کو ڈھالنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔

Sikandar Kher, Photo: INN
سکندر کھیر, تصویر :آئی این این

اداکارسکندر کھیر نے اپنے کردار میں خود کو ڈھالنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ سکندر ’ٹوتھ پری: وین لوبائیٹس‘‘ نیٹ فلکس کی  ویب سیریز میں بالکل ناقابل شناخت ہیں۔ اداکار ایک شرابی پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں  اور انہوں نے اپنے رول کیلئے ۱۵؍کلو گرام وزن بڑھایا ہے۔ سکندرکھیر نے کہا کہ’’سیریز میں میں کولکاتا میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہا ہوں، اس لئے میں نے خاکی نہیں بلکہ سفید یونیفارم پہنا ہوا ہے۔ لیکن پریتم (ڈائریکٹر) چاہتے تھے کہ پولیس اہلکار وزن کے لحاظ سے بھاری نظر آئےکیونکہ وہ شرابی ہے اور ایک مخصوص مزاج رکھتا ہے۔ سب سے آسان طریقہ میک اپ اور پروستھیٹکس کو لگایا جا سکتا تھا لیکن میں اس کیلئے راضی نہیں  تھا۔میں اس کردار کو پردے پر حقیقی دکھانا چاہتا تھا اس لئے میں  نے  آگے بڑھ کر۱۵؍ کلوگرام  وزن بڑھایا۔ میں نے اس کی منصوبہ بندی اسی طرح کی تھی کہ میں آریہ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے وزن بڑھانے میں کامیا ب رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK