• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گلوکار کمار سانو آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں

Updated: September 22, 2022, 12:39 PM IST | Agency | Mumbai

اسٹیج سے اپنے کریئر کا آغاز کرکے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنےوالے بالی ووڈ کےمشہور گلوکار کمار سانو آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

Singer Kumar Sanu .Picture:INN
کمار سانو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔ تصویر:آئی این این

اسٹیج سے اپنے کریئر کا آغاز کرکے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنےوالے بالی ووڈ کےمشہور گلوکار کمار سانو آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ کمارسانوکا اصل نام کیدار ناتھ بھٹاچاریہ ہے۔ان کی پیدائش۲۲؍ستمبر ۱۹۵۷ءکو کولکاتا میں ہوئی۔ ان کے والد پشوپتی بھٹاچاریہ ایک مشہور موسیقار تھے۔بچپن سے ہی کمار شانو کا رجحان موسیقی کی جانب تھا اور وہ گلوکاری بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ان کے والدنےموسیقی کے جانب بڑھتے رجحان کو دیکھتےہوئےبیٹےکو طبلہ اور گاناسیکھنے کی اجازت دے دی۔کمار سانو نے اپنی گریجویشن کی تعلیم کولکاتایونیورسٹی سےمکمل کی۔اس کے بعد انہیں کولکاتاکے کئی پروگراموں میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پیش کی۔کشور کمار سے متاثرہونے کی وجہ کمار سانو ان کی آواز میں ہی پروگراموں میں گیت گایا کرتے تھے۔۸۰ءکی دہائی میں گلوکار  بننے کا خواب لے کر وہ ممبئی آئے۔ممبئی آنے کے بعد کمار سانوکو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔یقین دہانی تو کئی لوگوں نےکرائی لیکن فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں مل پایا۔ اس دوران ان کی ملاقات جانے مانے غزل گلوکاراور موسیقار جگجیت سنگھ سے ہوئی جن کی سفارش پر انہیں فلم آندھیاں میں گانے کا موقع ملا۔۱۹۸۹ءمیں ریلیز فلم آندھیاں کی ناکامی سے کمار سانوکو گہرا صدمہ پہنچا۔اس دوران ان کی ملاقات موسیقار کلیان جی-انند جی سے ہوئی کلیان جی آنند جی نےان کا نام کیدارناتھ بھٹاچاریہ سےبدل کر کمار سانورکھ دیا اور انہیں امیتابھ بچن کی فلم جادوگر میں گانے کا موقع دیا۔ کمارسانو کی قسمت کا ستارہ ۱۹۹۰ءمیں آئی فلم عاشقی سے چمکا۔ بہترین گیت موسیقی سے آراستہ اس فلم کی زبردست کامیابی نے  اداکار راہل رائے، گیت کار سمیر اور موسیقار ندیم-شرون کونہ صرف شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا بلکہ کمار سانوکو فلم انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہنچان بنانےمیں مدد گار ثابت ہوئی۔فلم کے سدا بہار نغمے آج بھی سامعین کو مسحور کر دیتے ہیں۔مسلسل ۵؍مرتبہ بہترین گلوکاری کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے کا ریکارڈ کمار سانوکے نام درج ہے۔ان میں عاشقی (۱۹۹۰)  ساجن (۱۹۹۱)دیوانہ (۱۹۹۲)بازیگر (۱۹۹۳) اور ۱۹۴۲ءاے لو اسٹوری  (۱۹۹۴ء)  شامل ہیں۔ ۱۹۹۳ء میں ایک دن میں ۲۸؍ گانے ریکارڈ کرنےکا ریکارڈ بھی کمار سانو بنا چکے ہیں۔ اس کیلئے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیاگیا۔ہندوستانی سنیما میں ان کی شراکت کو دیکھتےہوئے۲۰۰۹ء میں انہیں ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔ کمار شانو نے۳؍دہائیوں سے بھی زیادہ طویل کریئر میںتقریباً ۱۰؍ہزار فلمی اور غیر فلمی گانےگائےہیں۔انہوں نے ہندی کے علاوہ بنگلا فلموں کے گیتوں کو بھی اپنی آواز دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK