ارجن کپور کو روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’’سنگھم اگین ‘‘میں ویلن کے طور پر مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے! ارجن کا کہنا ہے کہ وہ آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے منفی کردار ادا کرنے کی ان کی صلاحیت پر یقین کیا!
EPAPER
Updated: February 27, 2024, 5:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ارجن کپور کو روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’’سنگھم اگین ‘‘میں ویلن کے طور پر مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے! ارجن کا کہنا ہے کہ وہ آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے منفی کردار ادا کرنے کی ان کی صلاحیت پر یقین کیا!
روہت شیٹی کی ’’کوپ یونیورس‘‘ کی ’’سنگھم اگین‘‘ کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے ادا کار ارجن کپور کو بھی ان کے کردار کے لئے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم میں اپنے کردار کے بارے میں ارجن کپور کہتے ہیں کہ ’’میں نے انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز عشق زادے، اورنگزیب جیسی فلموں میں منفی کردار ادا کرکے کیا تھا اور اتنے برسوں بعد میں سنگھم میں ویلن کا کردار دوبارہ ادا کر رہا ہوں جبکہ اس وقت آدتیہ چوپڑا نے مجھ میں ایسے کردار ادا کرنے کی صلاحیت دیکھی۔ اب میں روہت شیٹی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ان کی اتنی اہم فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے کیلئےمجھ پر اعتماد کیا۔ روہت شیٹی نے مجھ میں اعتماد پیدا کیا اور وہ ہر قدم پرمیرے رہنمائی کرتے رہے۔ یہ دونوں لوگ میرے فلمی کریئر میں سچے رہنما رہے ہیں اور میں شکر گزار ہوں کہ روہت شیٹی جیسے ہٹ مشین فلمساز کا ماننا ہے کہ میں سنگھم اگین میں ویلن کا کردار ادا کر کے لوگوں کو حیران کر سکتا ہوں۔‘‘
ارجن نے مزید کہا کہ’’ روہت شیٹی کی فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنا میرے لئےکافی سنسنی خیز تجربہ ہے۔میں ہمیشہ اسکرین پر تجربہ کرنا چاہتا تھا اور مداحوں کو کچھ مختلف دکھانا چاہتا تھا۔ لہٰذا، سنگھم اگین میں پولیس کے سخت دشمن کا کردار ادا کرنا میرے لئے ایک دلچسپ موقع ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے اپنے کریئر کے آغاز میں منفی کردار ادا کرتے ہوئے بہت پیار ملا اور میں سنگھم کے ساتھ وہی پیار دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘‘