• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’سنگھم اگین‘‘ ۲۴؍ گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والاہندی فلم کا ٹریلربن گیا

Updated: October 09, 2024, 5:37 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

روہت شیٹی کی ہدایتکاری والی فلم ’’سنگھم ‘‘ کا سیکوئل ’’سنگھم اگین‘‘میں اجئے دیوگن ، دپیکا پڈوکون ،کرینہ کپور خان، رنویر سنگھ، ٹائیگر شراف اور اکشے کمار جیسے اداکار نظر آئیں گے۔

Singham Again. Photo: INN
’’سنگھم اگین‘‘۔ تصویر : آئی این این

’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر ۲۴؍ گھنٹوں میں ہندی فلم کاسب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹریلربن گیا ہے۔ ۷؍اکتوبرکو ریلیز ہونے کے بعد سے تمام پلیٹ فارمز پر ۱۳۸؍ ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔
منگل کو اجئے دیوگن نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کہا تھا نہ، اتہاس دوہرانے والا ہے!سنگھم اگین نے تاریخ رقم کی دوبارہ۔‘‘ 

چار منٹ ۵۸؍ سیکنڈ کے ٹریلر میں رامائن جیسی کہانی کو پیش کیا گیا ہےجس میں جدید دور کے پولیس والوں کی ٹیم شامل ہے۔اس ٹیم میں اجئے دیوگن ، دپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ ، ٹائیگر شراف اور اکشے کمار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرینہ کپور کو بھی پیش کیا گیا ہے جس کے کردار اونی کو ارجن کپور(ویلن) نے اغوا کر لیا ہے۔
ٹریلرآغاز سنگھم اور اونی کے بیٹے کے ساتھ ہوتا ہے جو سیتا کو بچانے کیلئے بھگوان رام کے لنکا کے سفر پر سوال اٹھاتا ہے۔ اس کے فوراً بعد، اونی (کرینہ کپور )کو ارجن کپور کے کرائم سنڈیکیٹ نے اغوا کر لیا جو زہریلے طبی فضلے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، اور سنگھم کواونی کو بچانے کا  چیلنج کرتا ہے۔ سنگھم کے ساتھ روہت شیٹی کے ’کوپ یونیورس‘ کے دیگر کردار بھی شامل ہوجاتے ہیں۔
ہائی ​​ایکشن سیکوئنس سے بھر پور ٹریلر میں رامائن کے بھگوان رام اور ہنومان کو دکھایا گیا ہے، جس میں ہندوستانی میتھولوجی کے اشارے کے ساتھ بھرپورایکشن مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔
’’سنگھم اگین ‘‘ کوپ یونیورس کی پانچویں فلم ہے جبکہ ۲۰۱۴ء کی ’’سنگھم ریٹرن‘‘ کا سیکوئل ہے۔ یہ فلم یکم نومبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوگی جو سنیما گھروں میں کارتیک آرین کی ’’بھول بھولیاں ۳‘‘ سے ٹکرائے گی۔
اس سال اجئے دیوگن کی کئی فلمیں ریلیز ہوئیںجن میں تبو کے ساتھ ’اوروں میں کہاں دم تھا‘‘ ’’شیطان‘‘ ، ’’آرٹیکل ۳۷۰‘‘ ، کھیل سوانحی فلم’’میدان‘‘ جبکہ ان کی’’ریڈ۲‘‘ ،’’دے دے پیار دے۲‘‘اور ’’سن آف سردار۲‘‘ کیلئے ناظرین کو تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK