• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگھم اگین نے ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا

Updated: November 06, 2024, 2:58 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ نے گھریلو تھیٹر میں اپنی ریلیز کے پانچویں ہی دن ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ تاہم، کارتک آرین کی فلم بھول بھلیاں ۳؍ نے مقامی باکس آفس پر ۱۳۷؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ نے گھریلو تھیٹر میں اپنی ریلیز کے پانچویں دن ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ تاہم، کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳؍‘‘ اس سطح سے تین انچ پیچھے ہے۔ خیال رہے کہ سنگھم اگین روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنی فلم سنگھم اگین نے پانچ دنوں میں ۲۵ء ۱۵۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’مقامی باکس آفس پر اس فلم نے ۲۵ء ۱۵۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر ۵ء ۴۲؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔‘‘

 

خیال رہے کہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور خان، ٹائیگر شراف اور دیگر نے کلیدی کردار ادا اکئے ہیں جبکہ سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں۔ یہ سنگھم سیریز کی پانچویں فلم ہے۔ قبل ازیں سنگھم سیریز کے تحت سنگھم (۲۰۱۱ء)، سنگھم رٹرنز (۲۰۱۴ء)، سمبا (۲۰۱۸ء) اور سوریہ ونشی (۲۰۲۱ء )ریلیز ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں ۳؍ نے مقامی باکس آفس پر۱۳۷؍ کروڑ ورپے کی کمائی کی ہے۔ انیس بزمی کی ہدایتکاری سے مزین اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۵ء۳۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ تاہم، وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں اس فلم نے  ۱۰۶؍ کروڑ روپے کاکاروبار کیا تھا۔ پیر کو انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کے کاروبار میں ۴۶؍ فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی تھی۔ پیر کو اس فلم نے ۱۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK