• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگھم اگین کا پہلا نغمہ ریلیز، بھول بھلیاں ۳؍ ٹائٹل ٹریک مداحوں میں مقبول

Updated: October 19, 2024, 4:47 PM IST | Mumbai

۱۶؍ اکتوبر کو ’بھول بھلیاں۳‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز ہوا تھا جس نے ۲۴؍ گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ویڈیو کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔ آج روہت شیٹی کی ’’سنگھم اگین‘‘ کا پہلا نغمہ ’’جے بجرنگ بلی‘‘ ریلیز ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ کا پہلا نغمہ ’’جے بجرنگ بلی‘‘ آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ ہنومان چالیسا سے متاثر یہ ٹریک تھامن ایس نے سوانند کرکرے کی نغمہ نگاری ساتھ ترتیب دیا ہے۔ اس میں عقیدت مند عناصر اور پُرجوش موسیقی کا ایک طاقتور مرکب پیش کیا گیا ہے، جس میں سری کرشنا، کریم اللہ اور ارون کووندنیا سمیت گلوکاروں کے ایک گروپ نے جان ڈال دی ہے۔

ہنومان چالیسا سے متاثر یہ گانا اپنی آواز اور بصری دونوں لحاظ سے ناقابل یقین حد تک طاقتور ہے۔ نغمے کے مناظر میں، رنویر سنگھ ہنومان کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اجے دیوگن بھگوان رام کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔

خیال رہے اس فلم کو انیس بزمی کی ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ سے سخت ٹکر کا سامنا ہے۔ یہ بھی یکم نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ دوسری جانب، اس فلم کا پہلا نغمہ ۳؍ دن پہلے جاری کیا گیا جس نے ۲۴؍ گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھے کاریکارڈ بنالیا۔ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کے ٹائٹل ٹریک کو ہالی ووڈ کے معروف گلوکار پٹ بل، دلجیت دوسانجھ اور نیرج شری دھر نے آواز دی ہے جبکہ اس کے نغزہ نگار  دھرو یوگی اور سمیر ہیں۔ ۱۶؍ اکتوبر کو ریلیز ہونے والے اس نغمہ کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ۲۴؍ گھنٹے میں ۵۰؍ ملین ویویوز ملے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK